خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 89 of 1087

خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 89

خطبات طاہر جلد ۱۲ 89 خطبه جمعه ۲۹ جنوری ۱۹۹۳ء تقاضا ہے کہ خاموشی اختیار کروں اور جہاں خاموشی اختیار کی گئی وہاں سے یاد دہانی کے تقاضے آنے شروع ہو گئے۔ بار بار یاد دہانہ بار بار یاد دہانیاں آئیں کہ آپ نے ابھی تک اس کا جواب نہیں دیا جو ہم نے نظم بھیجی دیا نے تھی اس کی تو بات ہی نہیں کی خط میں خالی دعا ئیں بھیج دیں مگر میں نے جو کلام بھیجا تھا اس کا ذکر ہوتا وبا نہیں کی خط میں خالی دیں پھر لکھنا پڑتا ہے کہ آپ کی باتوں میں جذبات بہت پیارے ہیں خیالات بھی شاعرانہ ہیں لیکن جس مصیبت میں آپ مبتلا ہو گئے ہیں اس سے نکلیں آپ کے بس کی بات نہیں ہے۔ تو میں کوشش کرتا ہوں کہ جس حد تک ہو حو صلہ شکنی کے بغیر دل توڑے بغیر نرم سے نرم الفاظ میں سچائی کا اظہار کروں ۔ لیکن ساتھ بہت اچھے اچھے کلام بھی ملتے ہیں بعض دوسرے شعراء کے بعض شعروں کا سہارا لے کر لوگ باتیں یاد کرواتے ہیں مثلا ابھی غالبا ربوہ سے ہی ایک خط آیا تھا اور اس میں ڈاکٹر فہمیدہ کا ایک پرانا شعر لکھا ہوا تھا کہ اب ٹیلی ویژن پر آپ سے ملاقاتیں کر کے جہاں بہت سی سیرابی بھی ہوئی وہاں یہ تمنا پہلے سے بڑھ گئی کہ آپ جلد واپس آئیں اور وہ شعر یہ تھا۔ گھر پر تالا پڑا ہے مدت سے اُسے کہہ دو کہ اپنے گھر آئے اس شعر میں جو فصاحت و بلاغت ہے وہ اس کی سادگی میں ہے اور آخری مصرعہ میں جو حکم کا انداز پایا جاتا ہے جیسے کوئی بڑی بوڑھی ماں بچے کو کہتی ہے کہ چلو گھر واپس آؤ دیر ہوگئی ہے اب اس کو کہو ہے۔ کہ واپس آئے یہ جو انداز ہے یہ بڑوں، بوڑھوں والا ہے اور جذبات نو جوانوں والے ہیں اور اس کی آمیزش نے اس میں ایک خاص کیفیت پیدا کر دی جیسے مونالیزا کے چہرے پر ایک کیفیت ہے جس کو کوئی بیان نہیں کر سکتا مگر جب یہ نظم چھپی تھی تو بڑی کثرت سے احمدیوں نے اس شعر کو اپناتے ہوئے اس شعر کی زبان میں اپنے جذبات کا اظہار کیا تھا تو بعض دفعہ سادگی بھی اعجاز بن جایا کرتی ہے ان کو تو میں نے لکھا یا اگر نہیں لکھا تو اب جواب بتا دیتا ہوں کہ اب تو دنیا میں کتنے گھر ہیں جنہوں نے تالے بھی نہیں توڑے بلکہ چوپٹ دروازے کر کے ہر جمعہ میرا انتظار کرتے ہیں اور ہر گھر میں آتا ہوں اب وہ زمانے تو گئے جب آپ کہا کرتے تھے کہ گھر میں تالا پڑا ہے مدت سے اب تالہ ٹوٹنے کے وقت آئے ہیں اور واقعہ یہ ہے کہ آج کی دنیا میں اگلی دنیا کی تصویریں