خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 846 of 1087

خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 846

خطبات طاہر جلد ۱۲ 846 خطبه جمعه ۵ نومبر ۱۹۹۳ء اکٹھا کر کے میں آج ان کے متعلق اعلان کرتا ہوں کیونکہ ان سارے اجتماعات میں شمولیت کرنے والے اس بات کا شوق سے انتظار کرتے ہیں کہ ان کا نام میری زبان پر جاری ہو اور ساری دنیا کے احمدی اس نام کو سن کر ان کو اپنی دعا میں شامل کر لیں۔ سب سے پہلے کل سے شروع ہونے والے وہ اجتماع جو آج تک جاری ہیں اور آج غالباً اس خطبہ کو سن کر وہ اختتام پذیر ہوں گے ان میں جماعت احمد یہ ضلع اوکاڑہ کا جلسہ سالانہ ہے جو کل سے شروع ہوا ہے۔ مجلس انصار اللہ ضلع ڈیرہ غازی خان اور ضلع راجن پور کے سالانہ اجتماعات بھی کل سے شروع ہوئے ہیں۔ یہ تینوں آج انشاء اللہ تعالی اختتام پذیر ہوں گے۔ آج مجلس انصاراللہ بنگلہ دیش کا اجتماع شروع ہو رہا ہے۔ اسی طرح لجنہ اماء اللہ ضلع سرگودھا کا اجتماع ہو رہا ہے۔ یہ آج اس رنگ میں ہمارے ساتھ افتتاح میں شامل ہو جائیں گے یا ہم ان کے ساتھ شامل ہو جائیں گے۔ Brong Ahafo یہ غانا کا ایک ریجن ہے۔ وہاں کی تمام جماعتوں کا جلسہ سالانہ آج ر نومبر سے شروع ہو رہا ہے اور کل اختتام پذیر ہوگا ۔ اڑیسہ ہندوستان کی لجنات کا صوبائی اجتماع آج ر نومبر سے شروع ہو رہا ہے، یہ کے نومبر تک جاری رہے گا۔ مجالس انصار اللہ کولون ریجن جو سن کا سالانہ اجتماع کل ۶ نومبر کو منعقد ہوگا اور Wanwal Ovu ( ونوالیوو) جزیرہ نجی کی جماعتوں کا جلسہ سالانہ ۶ نومبر سے شروع ہو رہا ہے۔ دو دن جاری رہے گا اور ے رنومبر کو اختتام پذیر ہوگا۔ ان سب نے اپنے اپنے لئے خصوصی پیغام کی خواہش کا بھی اظہار کیا ہے۔ ان کا پیغام وہی ہے جو آج خطبہ کا موضوع ہے اور میں پہلے ہی ا ہی اعلان کر چکا ہوں اہوں کہ جماعت احمدیہ کے تمام احمدیہ کے تمام افراد جو کسی نہ کسی تنظیم سے منسلک ہیں ان کے سپرد تحریک جدید کے چندوں کی خصوصی ذمہ داری ڈالی گئی ہے، یہ سب اس وقت میرے مخاطب ہیں، ان اجتماعات میں شامل ہونے والے اور ان مجالس سے تعلق رکھنے والے دنیا بھر کے سارے احمدی افراد اس وقت میرے مخاطب ہیں اور آپ سب کے لئے پیغام یہ ہے کہ امسال تحریک جدید کو ہر پہلو سے کامیاب بنانے کے لئے اپنی اپنی ذمہ داریوں کو احسن رنگ میں ادا فرمائیں اور دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو اس کی بہترین توفیق عطا فرمائے۔ جہاں تک مالی رپورٹ کا تعلق ہے اس کا خلاصہ یہ ہے کہ ۶۱ ملکوں کی جو ر پورٹس آچکی ہیں