خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 845
خطبات طاہر جلد ۱۲ 845 خطبه جمعه ۵ / نومبر ۱۹۹۳ء عائد کرنا شاید ان کی طاقت سے بڑھ کر ہو۔ اس لئے مناسب یہی ہوگا کہ اس میں اتنی ترمیم کر لی جائے کہ آئندہ سے نو مبائعین کو تحریک جدید کے چندے میں شامل کرنے کی ذمہ داری ان تنظیموں کی ہوگی جن تنظیموں کے افراد جماعت میں داخل ہوتے ہیں مثلاً اگر خواتین اور بچیاں داخل ہو رہی ہیں تو لجنہ کا کام ہو گا کہ ان کو تحریک جدید میں شامل کرے۔ اگر ۴۰ سال سے اوپر کے دوست شامل ہو رہے ہیں تو انصار کا کام ہوگا اور اگر ۱۵ اور ۴۰ کے درمیان ہیں تو وہ خدام الاحمدیہ کا کام ہوگا۔ اطفال الاحمد یہ کو حسب سابق بے شک انصار اپنے ساتھ رکھیں لیکن اس میں ایک فرق ہے اور وہ یہ ہے کہ وہ بچے جو اطفال الاحمدیہ کی تنظیم میں باقاعدہ داخل نہیں ہوتے ۔ وہ لڑکے ہوں تو خدام الاحمدیہ کے سپرد ہوتے ہیں اور اگر بچیاں ہوں تو لجنہ کے سپرد ہوتی ہیں۔ اس لئے اس تفریق کو ذہن میں رکھتے ہوئے میں سمجھتا ہوں کہ یہ وضاحت کر دینی ضروری ہے کہ انصار اللہ کے سپر د وہ بچے ہوں گے جو اطفال الاحمدیہ کی تنظیم سے کم عمر کے بچے ہیں یعنی پیدائش کے بعد سے لے کر سات سال کی عمر تک جب تک کہ وہ اطفال الاحمدیہ کی تنظیم میں داخل نہیں ہو جاتے ۔ اطفال الاحمدیہ کی تنظیم میں داخل ہونے کے بعد وہ با قاعدہ مجلس خدام الاحمدیہ کے سپرد ہو جاتے ہیں ۔ اس لئے اگر پہلے کوئی ایسا اعلان ہوا تھا جس سے غلط نہی ہوگئی ہو تو اسے کالعدم سمجھیں۔ نئی صورتحال یہ بنی ہے کہ دفتر اول جیسا کہ حضرت مصلح موعودؓ نے فرمایا تھا۔ مجلس انصار اللہ کی ہی خصوصی ذمہ داری رہے گی۔ اسی طرح دفتر دوم مجلس خدام الاحمدیہ کی ذمہ داری رہے گی اور دفتر سوم لجنہ اماءاللہ کی خصوصی ذمہ داری رہے گی ۔ جہاں تک دفتر چہارم کا تعلق ہے یہ انصار اللہ کے سپرد ہے لیکن اس کے ساتھ یہ وضاحتیں کی جا رہی ہیں کہ جو چھوٹے بچے ہیں وہ انصار اللہ کے سپر داور جو با قاعدہ اطفال کی تنظیم میں داخل ہو چکے ہیں۔ وہ مجلس خدام الاحمدیہ کے سپرد اور تمام نو مبائعین جو لاکھوں کی تعداد میں اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ داخل ہو رہے ہیں اور ہوتے چلے جائیں گے۔ وہ اپنی اپنی عمر کے لحاظ سے متعلقہ تنظیم کا حصہ ہوں گے اور ان کے سپر دہوں گے۔ یہ بہت وسیع کام ہے اور بہت ہی اہمیت رکھتا ہے۔ اس سلسلہ میں کچھ بیان کرنے سے پہلے میں یہ اعلان کرنا چاہتا ہوں کہ آج بھی خدا تعالیٰ کے فضل سے دنیا بھر میں مختلف اجتماعات ہو رہے ہیں اور جو شروع ہو چکے ہیں یا ہونے والے ہیں، آج ہو رہے ہیں یا پہلے سے شروع ہیں یا کل شروع ہوں گے ان سب کو ان کے زمانے کے لحاظ سے