خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 686 of 1087

خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 686

خطبات طاہر جلد ۱۲ 686 خطبه جمعه ۱۰ استمبر ۱۹۹۳ء سامنے پڑھ کر سناتا ہوں تا کہ ان کو بھی دعاؤں میں شامل کر لیں ۔ ایک مجلس خدام الاحمد یہ گھانا کی سالانہ ریلی اس وقت منعقد ہو رہی ہے اور وہ سب بھی ٹیلی ویژن کے ذریعے آپ کے اس پروگرام میں شریک ہیں اور آپ کو اپنے پروگرام میں شریک کرنا چاہتے ہیں۔ مجلس انصار اللہ ضلع حیدر آباد کا سالانہ اجتماع منعقد ہو رہا ہے۔ خدام الاحمدیہ ضلع میر پور کا سالانہ اجتماع منعقد ہو رہے ہیں۔ کراچی کا سالانہ اجتماع کل سے شروع ہوگا اور اطفال الاحمدیہ سرگودھا کا سالانہ اجتماع بھی آج ہی شروع ہو رہا ہے۔ اسی طرح امیر صاحب یونائیٹڈ سٹیٹس امریکہ نے درخواست کی ہے کہ مسجد واشنگٹن کی تعمیر کا کام عنقریب شروع ہونے لگا ہے اور تمام احباب جماعت خصوصیت سے واشنگٹن کی مسجد کی تعمیر کے کام کو اور مسجد کو اپنی دعاؤں میں ان معنوں میں یا درکھیں کہ خالصہ تو حید کی خاطر قائم ہونے والی یہ مسجد توحید کا حقیقی گڑھ بنی رہے اور توحید کا پیغام سارے امریکہ میں پھیلانے کے لئے ایک اہم اور دائمی کردار ادا کرے۔ اس دعا میں امریکہ کی بہت اہم تعمیر ہونے والی مسجد کو بھی دعاؤں میں یا درکھیں ۔ توحید کے سلسلے میں خطبات کا ایک سلسلہ جاری ہے جو ابھی تک ختم نہیں ہو سکا۔ آج اگر وقت ملا تو کوشش کروں گا کہ ختم ہوورنہ پھر آئندہ خطبے تک مضمون کو مزید بڑھانا پڑے گا۔ دراصل توحید کا مضمون خصوصیت کے ساتھ اس سال سے تعلق رکھتا ہے جسے ہم نے عالمی خدمت بنی نوع انسان کا سال قرار دے رکھا ہے۔ - میں آپ پر یہ واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ توحید کے بغیر قیام عدل ممکن نہیں اور جب تک قیام عدل نہ ہو اس وقت تک کوئی احسان کا نظام جاری نہیں رہ سکتا۔ یہ خدمت خلق کی باتیں ، یہ ایک دوسرے کی بھلائی کے قصے، یہ غریبوں کو امداد دینا ، اگر عدل کا نظام نہ ہو تو یہ سب منہ کی باتیں ہیں ۔ ان میں کوئی بھی حقیقت اور گہرائی نہیں پائی جاتی ۔ پس توحید ہی وہ بنیاد ہے جس پر عدل قائم ہو سکتا ہے اس کے بغیر کسی اور بنیاد پر عدل قائم نہیں ہو سکتا عدل قائم ہو تو احسان کی بات ہوتی ہے بغیر عدل کے احسان کی بات نہیں ہوا کرتی ہے۔ اس پہلو سے میں نے اپنے خطبات کو سب سے پہلے تو جماعت کے فائدے تک ہی محدود رکھا ہے یعنی اپنے دلوں میں توحید قائم کرو، اپنے نفوس میں توحید قائم کرو، اپنی نیتوں میں توحید قائم