خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 658 of 1087

خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 658

خطبات طاہر جلد ۱۲ 658 خطبه جمعه ۲۷ را گست ۱۹۹۳ء اس موقع پر جن صحابہ کے نام میں نے مثال کے طور پر آپ کے سامنے رکھے ہیں ان میں ایک نام حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا ہے جو بنوامیہ میں سے تھے۔ آنحضرت ﷺ اللہ کے دعوی کے وقت پختہ عمر کے تھے اور خوش حال تھے اور بہت معزز تھے۔ ایسے تھے جن کا بہت احسان لوگوں پر تھا۔ لیکن آپ پر بھی ظلم توڑے گئے اور عرب دستور کے مطابق یہ ظلم ایک ایسے شخص نے آپ پر روا رکھے جس کو باقی قوم پوچھ نہیں سکتی تھی۔ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے متعلق آتا ہے باقی جو عرب اہل مکہ تھے ان میں سے چونکہ اکثر پر آپ کے احسانات بہت تھے اور پھر یہ بھی ایک رواج تھا عربوں میں کہ کوئی طاقتور قبیلے کا فرد ہو تو اس قبیلے سے باہر کے آدمی اس کو گزند نہیں پہنچا سکتے کیونکہ عربوں میں عصبیت بہت تھی۔ خواہ مذہبی اختلاف پر بھی ان کو زدو کوب کیا جاتا ان کی عصبیت بعض دفعہ کھڑی ہوتی تھی۔ کہتے تھے کہ تم نے ہمارے آدمی کو مارا ہم تمہارے آدمی کو ماریں گے۔ پس حضرت عثمان پر جو مظالم توڑے ہیں آپ کے چچا حکم ابن العاص نے توڑے ہیں، آپ کو رسیوں سے باندھ کر پیٹا جاتا تھا اور مسلسل لمبے عرصے تک یہ ظلم آپ پر بر پا کئے جاتے رہے لیکن آپ نے کبھی اف نہیں کی ۔ صلى الله ۔ اسی طرح رسیوں میں بندھے ہوئے مار کھاتے رہے۔ (طبقات ابن سعد جلد ۳ صفحہ ۵۵) پھر زبیر بن العوام تھے جو قبیلہ اسد سے تعلق رکھتے تھے۔ جواں مرد اور خو برونو جوان تھے۔ ان کو بھی ان کا ظالم چاہی سزائیں دیا کرتا تھا۔ ان کو چٹائی میں لپیٹ کر آگ کا دھواں چٹائی میں دیتا تھا۔ اس سے دم گھٹتا اور نہایت ہی خوفناک اذیت ہوتی تھی لیکن خاموشی سے صبر کے ساتھ اس کو برداشت کرتے رہے اور ایک دفعہ بھی آپ نے کوئی کلمہ کفر منہ سے نہ نکالا ۔ ان دو چوں کی مثال میں نے پہلے اس لئے دی ہے کہ حضرت اقدس محمد رسول اللہ ﷺ کے بھی ایک چا تھے ان پر بھی قوم نے دباؤ ڈالا تھا لیکن آخر وقت تک انہوں نے آنحضرت ﷺ کی حمایت سے اپنا ہاتھ نہیں کھینچا۔ جب کھینچنے کے لئے آمادہ ہوئے تھے تو حضرت اقدس محمد رسول اللہ ﷺ کے جواب کی شوکت سے ایسا متاثر ہوئے کہ انہوں نے کہا اے میرے بھتیجے ! جو چاہے کرتا پھر، میں ہمیشہ تیرے ساتھ رہوں گا۔ پس اس وجہ سے میں امید رکھتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ حضرت ابو طالب سے رحم کا سلوک فرمائے گا اور ان کو بھی اپنی رحمتوں سے خالی نہیں رکھے گا۔ دوسرے بھی تو چا تھے جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے۔ دیکھیں ! کیسے ظالم لوگ تھے اور کس طرح توحید سے دامن چھڑانے کے لئے کیسی کیسی تکلیفیں ایجاد کرتے اور صلى الله