خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 628 of 1087

خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 628

خطبات طاہر جلد ۱۲ 628 خطبه جمعه ۲۰ را گست ۱۹۹۳ء انصاف پر قائم ہونے کی تعریف صرف حضرت جل شانہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ تعلق رکھتی ہے اور باقی ذیل میں آتے ہیں۔ یہ بھی توحید کا ایک بہت ہی اعلیٰ مضمون ہے۔ تو حید کی گواہی دینے والا صاحب توحید سے بڑھ کر کوئی ہو نہیں سکتا۔ وہی ہے جس کی ہر حال پر اور ہر دنیا پر ، ہر زمانے پر ، کائنات کی ہر چیز پر نظر ہے اور جس کی نظر نہ ہو اتنی وسیع ، نہ زمانوں پر حاوی ، نہ مکان پر ، وہ ذاتی گواہی نہیں دے سکتا۔ فرمایا قَائِمًا بِالْقِسْطِ تو اللہ ہی ہے۔ اس کی گواہی کو سن کر اس پر یقین اور ایمان لاتے ہوئے پھر فرشتے بھی گواہی دیتے ہیں اور یہ آوازیں بڑھتی چلی جاتی ہیں اور اُولُوا الْعِلْمِ بھی یہ گواہی دیتے ہیں اور جب اُولُوا الْعِلْمِ کہا جاتا ہے تو سب سے اول اور اعلیٰ ، صاحب علم ذات حضرت اقدس محمد مصطفی کی ذات ہے۔ پس یہ بھی ترجمہ کیا جا سکتا ہے کہ اللہ گواہی دیتا ہے کہ اس کے سوا علیہ اور کوئی خدا نہیں اور وہ یہ گواہی قسط پر قائم ہوتے ہوئے ، انصاف پر قائم ہوتے ہوئے دیتا ہے۔ اس کے ساتھ فرشتے بھی گواہی دیتے ہیں اور تمام اہل علم جن کے سردار حضرت محمد مصطفی ہیں ان کی بھی یہی گواہی ہے۔ پس یہ جو مضمون چل رہا ہے۔ حضرت اقدس محمد رسول اللہ ﷺ کی گواہی ﷺ کے تعلق میں ہے لیکن اس گواہی کی بناء اللہ کی گواہی ہے اور ہر گواہی کی شاخ اسی ایک تنے سے پھوٹتی ہے۔ قابل اعتماد انصاف کی گواہی صرف خدائے واحد و یگانہ کی گواہی ہے جس کے تابع جو گواہی آتی چلی جائے گی وہ بھی اتنی ہی قابل اعتماد ہوتی چلی جائے گی۔ صلى الله اصلى الله صلى الله) اس مضمون پر کچھ اور کہنے سے پہلے میں چند پیغامات کی درخواستوں کا ذکر کرنا چاہتا ہوں ۔ خدام الاحمد یہ خوشاب کا سالانہ اجتماع ۱۹ اگست سے شروع ہو چکا ہے۔ آج جمعہ کو وہ مجھ سے توقع رکھتے ہیں کہ ایک دو کلمے ان کو مخاطب کر کے کہوں ۔ کینیڈا کی مجلس خدام الاحمدیہ کا چھٹا سالانہ اجتماع ا رہے گا۔ صدر مجلس آج بیت الاسلام ٹورانٹو میں شروع ہو رہا ہے۔ یہ ۲۰ سے ۲۲ اگست تک جاری رہے گا۔ / نے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ ان کو بھی اس خطبے میں یاد رکھا جائے ۔ چونکہ توحید کا مضمون چل رہا ہے۔ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ایک الہام کے الفاظ میں ان تمام مجالس کو اور دنیا کی تمام جماعتوں کو پیغام دیتا ہوں۔خذوا التوحيد التوحيد يا ابناء الفارس و بشر الذين امنوا ان لهم قدم صدق عند ربهم ( تذکرہ صفحہ: ۱۹۷) اے ابنائے فارس ! تو حید کو مضبوطی سے پکڑ لو، خبر دار تو حید کو مضبوطی سے پکڑ لو اور ان لوگوں کو جو ایمان لائے ہیں یہ خوشخبری دو ان لهم قدم