خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 627
خطبات طاہر جلد ۱۲ 627 خطبه جمعه ۲۰ را گست ۱۹۹۳ء خذوا التوحيد خذوا التوحيد يا ابناء الفارس کے آج آپ مصداق ہیں۔ آج احمدی قیام توحید کے لئے بڑی شان سے قربانیاں کر رہے ہیں ۔ ( خطبه جمعه فرموده ۲۰ اگست ۱۹۹۳ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیت کریمہ تلاوت کی ۔ شَهِدَ اللَّهُ أَنَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ وَالْمَلَكَةُ وَأُولُوا الْعِلْمِ قَائِمًا بِالْقِسْطِ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ (ال عمران : ۱۹) پھر فرمایا:۔ اس آیت کا ترجمہ یہ ہے کہ اللہ تعالی گواہی دیتا ہے کہ اس کے سوا اور کوئی معبود نہیں اور وہ یہ گواہی انصاف پر قائم ہوتے ہوئے دے رہا ہے۔ وَالْمَلَئِكَةُ وَأُولُوا الْعِلْمِ فرشتے بھی یہی گواہی دیتے ہیں اور اہل علم بھی یہی گواہی دیتے ہیں ۔ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ اس کے سوا اور کوئی خدا نہیں ہے، وہی اللہ ہے اور وہ غالب اور حکمت والا ہے۔ اور اللہ یہاں یہ بات قابل توجہ ہے کہ قَائِمًا بِالْقِسْطِ کو آخر پر رکھا ہے یعنی یہ عبارت اس طرح بنتی ہے کہ اللہ گواہی دیتا ہے کہ اس کے سوا کوئی معبود نہیں ۔ وَالْمَلَئِكَةُ وَأُولُوا الْعِلْمِ بھی قَائِمًا بِالْقِسْطِ پر قائم ہوتے ہوئے لیکن لفظ قائما کو واحد میں رکھا ہے۔ قائمین نہیں فرمایا۔ اگر قائمین کہا جاتا تو مراد یہ تھی کہ سارے انصاف پر قائم ہوتے ہوئے گواہی دیتے ہیں لیکن