خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 379
خطبات طاہر جلد ۱۲ 379 خطبه جمعه ۱۴ مئی ۱۹۹۳ء بھی زہر یلے ہو گئے ہیں اور زمین کی فضا بھی زہر آلود ہو گئی ہے ۔ ایسی حالت میں جن قدروں کی حفاظت کا کام حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اور آپ کی غلام جماعت کے سپرد کیا گیا ہے وہ غلام جماعت ان معنوں میں کہ جس طرح مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام محمد رسول اللہ ﷺ کے غلام ہیں اسی طرح یہ جماعت بھی محمد رسول اللہ ﷺ اور اسلام ہی کی غلام ہے۔ پس غلام کا کام خدمت کرنا ہے اور اس خدمت کی طرف میں آپ کو بلاتا ہوں۔ اگر آپ نے معاشرے کو بد دیانتی سے بچانے کی کوشش نہ کی تو معاشرہ تو تباہ ہو ہی چکا ہے آپ بھی مارے جائیں گے کیونکہ نہی عن المنکر کا ایسا وقت آپہنچا ہے کہ اگر قومی طور پر آپ نے بددیانتی کے ذریعہ کمائے ہوئے رزق کے خلاف آپ نے جہاد نہ کیا تو آپ خود بھی ان بد عادتوں سے بچ نہیں سکیں گے۔ بہت سے احمدی ہیں جو زخمی ہو چکے ہیں وہ وقت نہیں رہا جب یہ کہا جاتا تھا کہ احمد یہ جماعت میں بد دیانت آدمی ڈھونڈنے سے نہیں ملتا۔ وہ وقت ختم ہو گئے جب یہ کہا جایا کرتا تھا اور مخالف بھی اعتراف کرتے تھے کہ حکومت کے نوکروں میں اگر کسی نے دیانت دار ڈھونڈنا ہے تو احمدی کو تلاش کرے۔ اب تو نہ حکومت کے نوکروں میں نہ باہر دیانت دار کی صورت دیکھنے کو دنیا ترس جاتی ہے اور دیانت داری بے وقوفی سمجھی جاتی ہے۔ پس ایسی حالت میں دنیا اگر جماعت احمدیہ نے دیانتداری کا جھنڈا اپنے ہاتھ میں نہ لیا تو حقیقت یہ ہے کہ پھر جماعت میں بھی بد دیانتی پیدا ہو جائے گی اور مجھے تکلیف کے ساتھ اعتراف کرنا پڑتا ہے کہ ابھی بھی داخل ہونی شروع ہو گئی ہے۔ پھر جب یہ بڑھ جائے گی تو آپ کے بس میں نہیں رہے گی کیونکہ بیماریاں جب جسم پر قبضہ کر لیا کرتی ہیں تو پھر ان بیماریوں کا انسان کے پاس کوئی حقیقی علاج نہیں رہتا۔ علاج ہوتے ہیں مگر بیماری اتنے زور سے شدت اختیار کر جاتی ہے کہ وہ علاج کے قابو میں نہیں رہتی ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام فرماتے ہیں۔ اب میرا مدعا اور منشاء اس بیان سے یہ ہے کہ جب خدا تعالیٰ نے یہ سلسلہ قائم کیا ہے اور اس کی تائید میں صد ہانشان اس نے ظاہر کئے ہیں اس سے اس کی غرض یہ ہے کہ یہ جماعت صحابہ کی جماعت ہو اور پھر خیر القرون کا زمانہ آجاوے۔ جو لوگ اس سلسلہ میں داخل ہوں چونکہ وہ وَ آخَرِينَ مِنْهُمْ میں داخل ہوتے ہیں اس لئے وہ جھوٹے مشاغل کے کپڑے اُتار دیں اور اپنی ساری