خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 182
خطبات طاہر جلدا 182 خطبه جمعه ۱۳ مارچ ۱۹۹۲ء ہم ایک روحانی جہاد کر رہے ہیں اور اس کا نام دعوت الی اللہ ہے ۔ روحانی جہاد اور مذہبی مادی جہادان دو چیزوں میں فرق ہے۔ دونوں مذہبی جہاد ہیں لیکن مذہبی مادی جہاد سے میری مراد یہ ہے کہ یہاں مادی ہتھیار استعمال کرنے پڑتے ہیں توپ و تفنگ، تلوار بندوقیں، جو کچھ بھی ہتھیار کسی کو میسر ہوں ان کے ذریعہ لڑا جاتا ہے۔ دونوں جہاد ہیں لیکن ان دونوں جہاد کے مقاصد اول اول ایک دوسرے سے بالکل مختلف دکھائی دے رہے ہیں ایک جہاد کا مقصد زندہ کرنا ہے اور ایک جہاد کا مقصد مارنا ہے۔ جو تلوار کا جہاد ہے اس کے نتیجہ میں موت وارد کی جاتی ہے، سر اڑائے جاتے ہیں گردنیں کاٹی جاتی ہیں نیزوں کی آنی میں لوگوں کو پرویا جاتا ہے اور یہ بھی جہاد ہے اس کا اول مقصد مارنا ہے لیکن اعلیٰ مقصد زندہ کرنا ہی ہے اس میں کوئی شک نہیں لیکن جو پہلا ظاہری مقصد دکھائی دیتا ہے وہ مارنا ہے جو زیادہ مارے گا وہی زیادہ کامیاب مجاہد ہوگا ۔ حضرت علیؓ کے قصے جو آپ سنتے ہیں کہ اس طرح انہوں نے دشمن قتل کئے وہاں قتل ایک قابل فخر چیز دکھائی دے رہی ہے کیونکہ خدا کی خاطر خدا کے نام پر مظلو موں نے تلوار اٹھائی اور دشمن کو مارا لیکن روحانی جہاد جو ہم کر رہے ہیں اس کا اول مضمون بالکل مختلف ہے اور وہ ہے زندہ کرنا مردوں کو زندگی عطا کرنا اور یہ وہ جہاد ہے جس کے متعلق حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام نے اللہ تعالیٰ سے فنِ جہاد سیکھا اور یہ عرض کیا۔ رَبِّ أَرِنِي كَيْفَ تُحْيِ الْمَوْتَى (البقرہ: ۲۶۱) اے اللہ ! مجھے دنیا کو زندہ کرنے کا عظیم مشن تو سپر دفرما دیا، مجھے یہ بھی تو بتا کہ میں کیسے زندہ کروں گا ۔ تو کیسے زندہ کرتا ہے؟ زندگی پیدا کرنے کے اپنے اسلوب بتادے میں وہی سیکھوں گا میں تجھ سے ہی ہر چیز سیکھتا ہوں ۔ پس دیکھیں خدا تعالیٰ سے تبلیغ کے گر سیکھنے کا کیسا عمدہ طریق ہے رَبِّ أَرِنِي كَيْفَ تُحْيِ الْمَوْتَى ۔ اے میرے خدا ! تو مجھے دکھا کہ مردوں کو تو کیسے زندہ کرتا ہے چنانچہ اس کے جواب میں خدا تعالیٰ نے آپ کو جو مضمون سکھایا وہ بارہا میں بیان کر چکا ہوں فرمایا چار پرندے پکڑلے اور ان کو کیا کر ؟ فَصُرْهُنَّ إِلَيْكَ (البقرہ:۲۶۲)، فَصُرْهُنَّ إِلَيْكَ كا مطلب یہ ہے کہ ان کو اپنے سے مانوس کرلئے ان کا دل اپنے ساتھ لگا لے وہ تجھ سے پیار کرنے لگیں۔ پھر ان کو چار مختلف سمتوں میں چھوڑ دے اور جب تو ان کو بلائے گا وہ اڑتے ہوئے لپکتے ہوئے تیری طرف آئیں گے۔ اس مضمون میں دعوت الی اللہ کے گر سکھائے گئے ۔ یہ بتایا گیا کہ مردوں کو کیسا زندہ کیا جاتا ہے۔ پہلے روحانی مردوں کے ساتھ ذاتی تعلق قائم کرنا پڑتا ہے اور