خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 141
خطبات طاہر جلد !! 141 خطبه جمعه ۲۸ فروری ۱۹۹۲ء حضرت رسول کریم کی خاتَمَ ، سِرَاجًا مُنِيرًا اور شَاهِدًا ہونے کا مفہوم ہر داعی الی اللہ کو اپنے دائرہ میں سراج بنا ہو گا۔ ( خطبه جمعه فرموده ۲۸ رفروری ۱۹۹۲ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشهد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے درج ذیل آیات کریمہ تلاوت کیں۔ يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اذْكُرُوا اللهَ ذِكْرًا كَثِيرًا وَسَبِّحُوهُ سَبِّحُوهُ بُكْرَةً وَ أَصِيلًا هُوَ الَّذِي يُصَلَّى عَلَيْكُمْ وَمَلَيْكَتُهُ لِيُخْرِجَكُمْ مِّنَ الظُّلُمَتِ إِلَى النُّورِ وَكَانَ بِالْمُؤْمِنِينَ رَحِيمًا تَحِيَّتُهُمْ يَوْمَ يَلْقَوْنَهُ سَلْمُ ۔ وَأَعَدَّ لَهُمْ أَجْرًا كَرِيمًا يَأَيُّهَا النَّبِيُّ إِنَّا أَرْسَلْتُكَ شَاهِدًا وَ مُبَشِّرًا وَنَذِيرًا وَدَاعِيًا إِلَى اللهِ بِإِذْنِهِ وَسِرَاجًا مُنِيرًا وَبَشِّرِ الْمُؤْمِنِينَ بِأَنَّ لَهُمْ مِّنَ اللهِ فَضْلًا كَبِيرًا وَلَا تُطِعِ الْكَفِرِينَ وَالْمُنْفِقِينَ وَدَعْ أَذْهُمْ وَتَوَكَّلْ عَلَى اللهِ وَكَفَى بِاللَّهِ وَكِيلًا (احزاب :۴۹۳۴۲) پھر فرمایا :۔ یہ آیات جو سورہ احزاب سے لی گئی ہیں اور جن کی میں نے آپ کے سامنے تلاوت کی ہے۔ یہ آیت خاتم النبیین سے معا بعد واقع ہیں اور ان کا آیت خاتم النبیین کے مضمون سے گہرا تعلق ہے۔ ان کا تشریحی ترجمہ یوں ہے کہ اے وہ لوگو! جو ایمان لائے ہو اللہ تعالیٰ کا بہت ذکر کرو، کثرت