خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 590
خطبات طاہر جلد ۱۰ 590 خطبہ جمعہ ۱۲ جولائی ۱۹۹۱ء آوازیں آسانی سے اٹھ جاتی ہیں مگر ہیں مگر نیکی کی دعا کے لئے دل کی خالص آواز کو بلند کرنا بہت مشکل کام ہے۔ یہ بات میں آپ کو اچھی طرح سمجھا دینا چاہتا ہوں ۔ آپ اگر یہ دعا کریں کہ ہمار بچہ ٹھیک ہو جائے تو دل سے نکلے گی۔ یہ دعا کریں کہ اے خدا ہمیں اس بلا سے نجات بخش دے، ہمیں اس طوفان سے بچالے تو دل سے اٹھی گی۔ چنانچہ قرآن کریم نے جیسا کہ میں نے پہلی دعاؤں میں ذکر کیا تھا۔ ان دعاؤں کی قبولیت کی وجہ بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ ہمیں پتا تھا کہ بعد میں یہ لوگ مکر جائیں گے لیکن اس وقت دل سے دعا کر رہے تھے۔ ایک مضطر کی دعا تھی اور ہم نے اس کو قبول کر لیا لیکن نیکی کی دعا مانگنا سب سے مشکل دعا ہے کیونکہ وہ بہاؤ کے خلاف دعا ہے ۔ انسانی فطرت گناہوں کی پیروی کرتی ہے اس کی طرف دھکیل کر لے جانا چاہتی ہے۔ طبیعت کا طبعی بہاؤ مزے کی طرف ہے، لذتوں کی طرف ہے ، آرام طلبی کی طرف ہے ۔ بہاؤ کے خلاف دعا کرنا سب سے مشکل دعا ہے۔ واقعہ نیکی کی دعا مانگتے ہوئے ہر انسان اگر اپنے نفس کو کرید کر دیکھے اور یہ غور کرے کہ واقعہ وہ خدا سے ان سب چیزوں سے بچنے کی دعا مانگ رہا ہے تب اس کو پتہ چلے گا کہ وہ دعا کچھ نیم جان سی دعا تھی ۔ انسان کہتا ہے کہ مجھے نیکی عطا کر لیکن ساتھ ڈرتا بھی ہے اور پوری طرح نیت بھی نہیں رکھتا۔ ایک شخص مثلاً رزق حلال کی دعا مانگتا ہے۔ اب اس کے لئے روزانہ رزق حرام کئی طرح سے بہت خوبصورت بن کر ظاہر ہوتا ہے اگر ان سب امکانات کو پیش نظر رکھے اور پھر یہ دعا کرے کہ اے خدا مجھے رزق حلال عطا کر تب اس کو سمجھ آئے گی کہ مخلص دعا ہوتی کیا ہے۔ وہ دعا مخلص نہیں ہوگی جب تک کہ وہ پہلے رزق حرام کے سارے دروازے اپنے اوپر بند نہیں کر لیتا اور خدا سے یہ کہہ نہیں دیتا کہ میں نے بند کر دیئے ہیں اب میں التجا کرتا ہوں کہ وقت کے اوپر آکر ٹھو کر نہ کھا جاؤں۔ اس وقت تک یہ دعا مخلص نہیں ہو سکتی تو مخلص دعا یعنی نیکیوں کے معاملے میں مخلص دعا سب سے مشکل دعا ہے۔اپنے بچوں لئے آپ کر سکتے ہیں۔ اپنے مرے ہوئے بزرگوں کے لئے کر سکتے ہیں کیونکہ ان کی خاطر آپ کو اپنے اندر تبدیلی کی ضرورت نہیں ہے آسانی سے کر سکتے ہیں۔ مائیں بچوں کو جتنی مرضی دعائیں دے لیں اے خدا! ان کو نیک بنا۔ سب ٹھیک ہے لیکن اپنے لئے نیکی مانگیں، اپنی کجیاں درست کرنے کی دعا ئیں مانگیں ، اپنے جھوٹ سے بچنے کے لئے دعا مانگیں، اپنی نمازیں پڑھنے کی توفیق کی دعائیں مانگیں اور بہت سی ایسی دعائیں مانگیں تب ان کو سمجھ آئے گی کہ بچوں کیلئے تو پو پلے منہ سے آسانی سے دعا ئیں