خطبات طاہر (جلد 1۔ 1982ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 37 of 515

خطبات طاہر (جلد 1۔ 1982ء) — Page 37

خطبات طاہر جلد اول 37 خطبہ جمعہ ۱۹ جولائی ۱۹۸۲ء گزشتہ مالی سال میں خدائی افضال اور جماعتی قربانی کی برکت ( خطبه جمعه فرموده ۹ جولائی ۱۹۸۲ء بمقام مسجد اقصیٰ ربوہ ) تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے سورہ بقرہ کی یہ ابتدائی آیات تلاوت فرمائیں : المنْ ذُلِكَ الْكِتَبُ لَا رَيْبَ فِيهِ هُدًى لِلْمُتَّقِينَ الَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِالْغَيْبِ وَيُقِيمُونَ الصَّلُوةَ وَ مِمَّا رَزَقْنَهُمْ يُنْفِقُونَ (البقر ٢٢) اور پھر فرمایا : صدر انجمن احمد یہ کا وہ مالی سال جو یکم جولائی ۱۹۸۱ء سے شروع ہوا تھا ۔ ۳۰ جون ۱۹۸۲ء پر اختتام پذیر ہوا ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ سال بہت ہی کامیاب ثابت ہوا ہے۔ چنانچہ صرف محاصل خالص جو متوقع تھے وہ ایک کروڑ چھ لاکھ سولہ ہزار ایک سو پچاس روپے تھے۔ لاکھوں روپے کا مشروط با مد بجٹ اس کے علاوہ ہے۔ لیکن اللہ تعالیٰ کے فضل سے جو وصولی ہوئی وہ ایک کروڑ چھ لاکھ کے مقابل پر تھیں لاکھ انہتر ہزار روپے زائد یعنی کل ایک کروڑ چھتیس لاکھ تر اسی ہزار روپے وصولی ہوئی۔ اس پر جہاں ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں وہاں ان کارکنان کا شکریہ بھی واجب ہے جو مرکزی ہوں یا مقامی