خطبات طاہر (جلد 1۔ 1982ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 231 of 515

خطبات طاہر (جلد 1۔ 1982ء) — Page 231

خطبات طاہر جلد اول 231 خطبه جمعه ۲۹ را کتوبر ۱۹۸۲ء سورۃ فاتحہ کے وسیع مضامین کا تذکرہ اور بیوت الحمد سکیم کا اعلان ( خطبه جمعه فرموده ۲۹ راکتو بر ۱۹۸۲ء بمقام مسجد اقصی ربوه ) تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے فرمایا: کلیڈو سکوپ (Kaleidoscope) بچوں کی ایک کھیل کا نام ہے۔ جو ایک تکون ٹیوب کی شکل میں ہوتی ہے۔ اس کے ایک طرف عدسی شیشہ ہوتا ہے اور دوسری طرف عکسی ۔ اور اس ۔ کے اندر کچھ مختلف رنگ کے شیشوں کے ٹکڑے پڑے ہوتے ہیں۔ جب بچہ اس عدسی شیشہ سے اس ٹیوب کے اندر دیکھتا ہے تو شیشہ کے مختلف ٹکڑے عکسی شیشہ سے منعکس ہو کر خاص شکل میں منتظم دکھائی دیتے ہیں ۔ اور جب وہ اس کا ذرا سا رخ پلٹ دے تو اچانک وہ ٹکڑے ایک نئی منظم شکل میں نظر آنے لگتے ہیں۔ پھر وہ ان کو تھوڑی سی اور حرکت دیتا ہے تو ان کا رخ اچانک بدلتا ہے اور وہ ایک نئی تنظیم کی شکل میں نظر آنے لگ جاتے ہیں۔ یہ کھیل مختلف زاویوں سے تصویر میں بچوں کے سامنے پیش کرتا ہے ۔ لیکن وہ زاویے بھی محدود ہیں اور تصویر میں بھی محدود۔ اللہ تعالیٰ نے مومن بندوں کے لئے ایک روحانی کلیڈ وسکوپ بھی بنا رکھی ہے۔ جس کے نہ