خطبات مسرور (جلد 19۔ 2021ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page iv of 917

خطبات مسرور (جلد 19۔ 2021ء) — Page iv

خطبات مسرور جلد 19 2 پیش لفظ قربانی کے ایمان افروز واقعات کا تذکرہ بھی ہے۔یوم مصلح موعودؓ کے حوالہ سے ”وہ علوم ظاہری و باطنی سے پر کیا جائے گا“ کے مصداق کے طور پر حضرت مصلح موعودؓ کے حیرت انگیز علمی کارناموں کی کچھ تفصیل کا بیان ہے۔مختلف مقامات پر قرآن کریم کی تفسیر، احادیث مبارکہ نبویہ کی تشریح اور حضرت خاتم الانبیاء محمد مصطفی صلی للی کم کی سیرت اور آپ صلی یکم کی شان و عظمت کا پاکیزه و معطر تذکرہ بھی ہے۔اور خاص طور پر جنگ بدر میں شامل ہونے والے عشق و وفا کے پیکر جاں نثار صحابہ کی سیرت و سوانح کے بیان کے تسلسل میں خلفائے راشدین حضرت ابو بکر صدیق، حضرت عمر بن خطاب، حضرت عثمان غنی اور حضرت علیؓ کی تفصیلی سیرت و سوانح کا بیان ہے۔جو کسی بھی خلیفہ کی جانب سے اتنی تفصیل کے ساتھ پہلی بار ہو رہا ہے۔حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کی بعثت کا مقصد اور گزشتہ پیشگوئیوں کے مصداق آپ کی صداقت ، اور خلافت کی نعمت اور تائیدات الہی کی ایک جھلک کی تفصیل بھی اس جلد میں موجود ہے۔دوران سال اپنے خدا کے حضور حاضر ہونے والے ان خوش نصیبوں کا بھی ذکر ہے جو اپنے پیارے امام کی خوشنودی کا جھومر اور تاج اپنے سروں پر سجائے ہوئے خدا کے حضور حاضر ہوئے ان کا ذکر خیر خدا کے اس خلیفہ نے بڑی محبت سے اپنے خطبات میں کیا۔اور ان میں خاص طور پر سید طالع شہید جیسا انمول ہیرا بھی شامل ہے۔جس کی شہادت آکاش احمدیت پر ایک اور روشن ستارہ کی مانند قیامت تک چھپکتی رہے گی۔جس کے اخلاص و وفا اور عہد وقف کے اعلیٰ ترین معیار کی گواہی خود خلیفۃ المسیح نے دی۔ناشر