خطبات مسرور (جلد 19۔ 2021ء) — Page 22
خطبات مسرور جلد 19 22 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 08 جنوری 2021ء تھی۔ان کو فیملی کے ساتھ بھی کافی مشکلات کا سامنا ہے۔وہ کہتی ہیں کہ میں نے مالی قربانی میں چاہے وہ وقف جدید ہو، تحریک جدید ہو، مسجد فنڈ ہو ہمیشہ حصہ لینے کی کوشش کی ہے اور چندوں کی برکات کو اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے۔کہتی ہیں اس سال میں نے وقف جدید چندے کی ادائیگی کی، تو حالات اس طرح کے تھے کہ میں اچھی جاب کے لیے ایک لمبے عرصہ سے کوشش کر رہی تھی لیکن کوئی جاب نہیں مل رہی تھی۔کہتی ہیں کہ جس دن میں نے چندہ وقف جدید کی ادائیگی کی ہے دس منٹ کے بعد ہی مجھے فون کے ذریعہ ایک بہت بڑی کمپنی کی طرف سے اطلاع موصول ہوئی کہ ان کے ہاں مجھے جاب مل گئی ہے۔کہتی ہیں ان تمام چندوں کی ادائیگی کے فوراً بعد اور خاص طور پر وقف جدید کی ادائیگی کے فوراًبعد کام کا حصول یقینا اللہ تعالیٰ کی طرف سے میرے لیے ایک نشان ہے۔قازقستان کے مبلغ سلسلہ لکھتے ہیں کہ لوکل معلم جبسلان صاحب کی اہلیہ نے چند سال پہلے بیعت کی تھی۔اس دفعہ اپنی سالگرہ کے موقع پر سات ہزار ٹینگے (Tenge، لوکل کرنسی ہے) تحریک جدید اور وقف جدید میں آدھی آدھی کر کے دے دی۔وہ بیان کرتی ہیں۔اس رقم کی ادائیگی کے ایک ہفتے کے بعد ہی مجھے ستر ہزار ٹینگے کی رقم مل گئی جس کی مجھے کوئی امید بھی نہیں تھی۔اللہ تعالیٰ کی راہ میں قربانی کی تو اس نے دس گنا بڑھا کے واپس کر دیا۔بعض لوگ کہتے ہیں کہ ہمارے ساتھ ایسا کیوں نہیں ہوتا۔ہمارے ساتھ تو ایسا واقعہ پیش نہیں آتا۔ان کو چاہیے کہ استغفار بھی ریں اور اپنے دلوں کو ٹٹولیں کہ کیا اس قربانی کے وقت ان کی نیت خالصہ اللہ قربانی کی تھی؟ اگر تھی تو پھر شکوہ بھی پیدا نہیں ہو سکتا۔پھر تو اس بات پر خوش ہونا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ نے قربانی کی توفیق عطا فرمائی۔بس اللہ تعالیٰ نے دینا تھا۔کس طریقے سے دینا ہے وہ دے دے گا۔ہو سکتا ہے آج نہیں تو کل دے دے گالیکن جن کی نیت ہی یہ ہوتی ہے ان کو پھر شکوے بھی پیدا ہوتے ہیں۔تھوڑ دل ایسے کرتے ہیں۔ایسے لوگوں کو تو پھر نمازیں بھی بوجھ لگ رہی ہوتی ہیں۔ماسکو کے ایک دوست ہیں عبد الرحیم صاحب۔کہتے ہیں کہ نوکری کے معاملے میں میری قسمت ہمیشہ خراب رہی ہے۔جہاں بھی کام ملتا وہاں تنخواہ اتنی کم ہوتی کہ ساری فیملی کا گزارہ مشکل ہو جاتا۔ایک مرتبہ تو ایک ماہ کی تنخواہ بھی ادا نہیں کی گئی لیکن پھر اللہ تعالیٰ نے ایسا فضل فرمایا کہ میری تنخواہ میں اضافہ ہونے لگ گیا۔میں سمجھ گیا کہ یہ خد اتعالیٰ کی طرف سے اشارہ ہے کہ مجھے چندہ جات باقاعدگی سے ادا کرنے چاہئیں۔چنانچہ میں نے چندے ادا کرنے شروع کر دیے۔جتنے چندے تھے باقاعدگی سے دینے شروع کر دیے۔ان کی ادائیگی کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ نے مزید فضل کیا اور مجھے ایک ایسی نوکری کی پیشکش ملی جس کا میں دو سال سے انتظار کر رہا تھا اور اللہ کے فضل سے اب مجھے چندہ وقف جدید کی ادائیگی کی بھی توفیق ملی ہے اور مجھے خاص طور پر اس بات کا ادراک ہو گیا ہے کہ چندوں کی ادائیگی میں مستقل مزاجی کی وجہ سے اللہ تعالیٰ انسان کی آمدنی بڑھاتا چلا جاتا ہے اور آمدنی کا مستقل انتظام بھی فرما دیتا ہے اور یہ کہ میں اللہ کا بڑا شکر گزار ہوں کہ اس نے مجھے چندوں کے شاملین میں ، چندہ جات میں ، جماعتی چندہ جات میں شامل ہونے کی توفیق عطا فرمائی۔سیر الیون سے واٹر لو( Waterloo) ریجن کے مبلغ افتخار صاحب۔کہتے ہیں کہ چندہ وقف جدید کی وصولی کے بارے میں مختلف جماعتوں کے دورہ جات کیے۔احباب جماعت کو بتایا کہ ہماری طرف سے آپ کو چندوں