خطبات مسرور (جلد 19۔ 2021ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 309 of 917

خطبات مسرور (جلد 19۔ 2021ء) — Page 309

خطبات مسرور جلد 19 309 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 21 مئی 2021 ء ضلع فیصل آباد کے سابق امیر تھے ان کے پاس گئے تو انہوں نے کہا آپ نے دین کی خدمت کرنی ہے۔آپ یہاں میرے پاس دین کی خدمت کریں اور وہاں پھر فیصل آباد جماعت میں بحیثیت کار کن آپ نے ساری عمر گزاری اور ہمیشہ دین کو دنیا پر مقدم کیا۔اپنے آپ کو وقف سمجھا۔موصی تھے۔اپنا حصہ جائیداد بھی اپنی زندگی میں ادا کر دیا۔بڑے تہجد گزار اور بلاناغہ تہجد ادا کرنے والے۔فیصل آباد میں بہت سے بچوں کو انہوں نے قرآن کریم پڑھانے اور حفظ کرانے کی توفیق پائی۔اپنے چھوٹے بیٹے کو بھی قرآن شریف حفظ کروایا۔اگلا ذکر محترم چودھری نور احمد ناصر صاحب کا ہے جو گذشتہ دنوں بیاسی سال کی عمر میں وفات پاگئے تھے۔یہ چودھری محمد عبد اللہ صاحب درویش قادیان کے سب سے بڑے بیٹے تھے۔ان کے دو بیٹے اللہ تعالیٰ کے فضل سے واقف زندگی ہیں۔ایک تو منصور احمد ناصر ہیں جو ہمارے لائبیریا کے سکول میں پرنسپل ہیں اور دوسرے مسرور احمد مظفر گھانا میں بطور مبلغ خدمت سلسلہ کی توفیق پارہے ہیں اور یہ دونوں بیٹے میدان عمل میں ہونے کی وجہ سے اپنے باپ کے جنازہ میں شامل نہیں ہوئے تھے۔مرحوم موصی تھے۔اگلا جنازہ مکرم محمود احمد منہاس صاحب ابن حکیم عبید اللہ منہاس صاحب کا ہے جو پچھتر سال کی عمر میں گذشتہ ماہ وفات پاگئے۔انا لِلهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رجِعُونَ۔ان کے ایک بیٹے راشد محمود منہاس مبلغ ہیں وہ کہتے ہیں مرحوم ایک درویش صفت انسان تھے۔بے شمار خوبیوں کے مالک تھے۔باقاعدگی سے تہجد ادا کرنے والے، خلافت کے شیدائی، غریبوں اور بیکسوں کی مدد کرنے کے لیے ہر وقت تیار تھے۔ان کے یہ بیٹے بھی گھانا میں میدان عمل میں ہونے کی وجہ سے جنازہ میں شامل نہیں ہوئے۔اسی طرح ایک دوسرے بیٹے ملائیشیا میں ہونے کی وجہ سے شامل نہیں ہوئے۔اللہ تعالیٰ ان سب مرحومین کی اولادوں کو ، ان کے لواحقین کو صبر اور حوصلہ عطا فرمائے اور ان سب کے درجات بلند فرمائے۔مغفرت اور رحم کا سلوک فرمائے۔جمعہ کی نماز کے بعد ان کی نماز جنازہ ادا کروں گا۔ان شاء اللہ۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 11 جون 2021 ، جلد 28 شماره 47 صفحہ 05ت10)