خطبات مسرور (جلد 16۔ 2018ء) — Page 74
خطبات مسرور جلد 16 74 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 09 فروری 2018 خدمت کرنے والے کارکنان مہیا کر تا رہے۔دوسرا جنازہ جو آج میں نے پڑھانا ہے وہ مکرمہ دیپانو فرخ ھود صاحبہ کا ہے۔26 جنوری کو 47 سال کی عمر میں ان کی وفات ہوئی۔اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ راجِعُونَ۔ان کی وفات ہائی بلڈ پریشر اور انتریوں میں انفیکشن کی وجہ سے ہوئی۔آپریشن ہوا لیکن ایک ہفتہ کے بعد ان کا انتقال ہو گیا۔انہوں نے کافی لمبی بیماری دیکھی ہے کیونکہ 15 سال کی عمر میں ان کے دونوں گردوں نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔لیکن اس کے باوجو د جب سے وہ احمدی ہوئی ہیں نماز وقت پر ادا کرتی تھیں اور تہجد کا بھی خیال رکھتی تھیں اور قرآن کریم کی تلاوت بھی کیا کرتی تھیں حالانکہ یہ عیسائیت سے احمدی ہوئی تھیں۔2004ء میں انہوں نے اسلام قبول کیا اور اس کے بعد سے نمازوں میں ، تلاوت میں اور تہجد میں باقاعدگی رکھی۔انہوں نے احمدیت سے پہلے اسلام قبول کیا تھا۔بعد میں پھر احمدی مسلمان بنیں۔انہیں اس بات کا احساس تھا کہ مسلمانوں کی حالت میں اس وقت کوئی خرابی ہے۔چنانچہ انہوں نے آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی آخرت کے بارے میں پیشگوئیوں کی بناء پر حقیقت کو تلاش کرنا شروع کیا اور اس وجہ سے پھر احمدیت میں شامل ہوئیں۔یہ کہتی ہیں میں اپنے آپ کو آہستہ آہستہ موت کی طرف جاتا محسوس کر رہی تھی یہاں تک کہ جب انہوں نے اسلام قبول کیا تو یہ تقریباً موت کی آغوش میں تھیں۔ان کے ڈاکٹر جو غیر مسلم تھے وہ کہتے تھے کہ جب سے یہ اللہ سے ملی ہے ان کا دل نئی سانسیں لے رہا ہے۔اسلام احمدیت قبول کرنے سے پہلے انہیں مہیپاٹائٹس سی (Hepatitis C) بھی ہو گئی تھی مگر بیعت کرنے کے بعد انہیں اللہ تعالیٰ نے معجزانہ شفا عطا فرمائی۔اپنی اس معجزانہ شفا کا یہ اپنی فیملی کے لوگوں سے اکثر ذکر کیا کرتی تھیں۔دود فعہ یہ مجھے مل چکی ہیں اور ہمیشہ بڑے اخلاص اور وفا کا اظہار کیا۔امیر صاحب کہتے ہیں میں ان سے چند دن پہلے ملنے گیا تو کھانا تیار کیا ہوا تھا۔جب میں نے ان سے کہا کہ اس تکلف کی کیا ضرورت تھی۔تو انہوں نے کہا آپ پہلی بار میرے گھر آئے ہیں اور خلیفہ وقت کے نمائندے کی حیثیت سے آئے ہیں۔ہر وقت ان کے گھر میں ایم ٹی اے لگارہتا تھا۔اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند کرے۔مغفرت اور رحم کا سلوک فرمائے اور ان کی جو خواہشات تھیں کہ ان کی فیملی بھی احمدی مسلمان ہو جائے۔اللہ تعالیٰ ان کی ان خواہشات اور دعا کو قبول فرمائے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 02 مارچ2018ء تا 08 مارچ 2018ء جلد 25 شماره 09 صفحہ 05تا10)