خطبات مسرور (جلد 16۔ 2018ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 638 of 728

خطبات مسرور (جلد 16۔ 2018ء) — Page 638

خطبات مسرور جلد 16 638 جمعه فرمودہ مورخہ 28 دسمبر 2018 اولاد کو بچانے کا واحد ذریعہ جماعت اور مسجد سے جڑے رہنا ہی ہے۔مصلح الدین شنبور صاحب کینیڈا میں مربی ہیں۔کہتے ہیں مجھے لکھ رہے ہیں کہ نادر الحصنی صاحب خلیفہ وقت کے خطبات جمعہ سن کر پھر ان کو پرنٹ کیا کرتے تھے اور دوبارہ پڑھتے تھے اور پھر انہیں ایک فائل میں محفوظ کرتے تھے۔گھر میں حضرت اقدس مسیح موعود کی عربی کتب اور حضرت مصلح موعودؓ کی تفسیر کبیر کی دس جلدوں کا عربی ترجمہ اپنی آواز میں ریکارڈ کر کے محفوظ کیا اور جمعہ کے لئے آتے جاتے وقت انہیں سنا کرتے تھے یا کبھی تلاوت سنتے تھے۔حضرت خلیفۃ المسیح الرابع کے درس قرآن کا عربی ترجمہ جب ایم۔ٹی۔اے پر نشر ہونا شروع ہوا تو اس کی بھی ریکارڈنگ شروع کی اور اپنے پاس محفوظ رکھی۔کہتے ہیں میں کئی دفعہ ان کے گھر گیا ہوں۔جب بھی وہاں ٹھہر تا تھا ہر روز نماز فجر سے ڈیڑھ یا دو گھنٹے پہلے خاکسار تہجد کے وقت رونے اور گڑ گڑانے کی آواز سنتا تھا اور اگر وہ ٹی وی کبھی دیکھتے تھے تو صرف ایم۔ٹی۔اے دیکھا کرتے تھے یا کبھی خبریں دیکھا کرتے تھے۔ایک دفعہ ان کا ایم۔ٹی۔اے خراب ہو گیا تو انہوں نے فوری طور پر پیغام بھجوایا کہ آکے میرا ایم۔ٹی۔اسے ٹھیک کریں کیونکہ اس کے بغیر گزارہ مشکل ہے۔شنبور صاحب یہ بھی لکھتے ہیں کہ نماز میں یہ دعا پڑھا کرتے تھے کہ اللهُمَّ اَتْمِمْ عَلَيْنَا نِعْمَةَ الْخِلَافَةِ۔کہ یا اللہ ہمیں خلافت کی برکتوں سے بہترین فائدہ اٹھانے کی توفیق عطا فرما۔اور جب بھی اس دعا کو پڑھتے تھے تو رونے لگتے تھے۔کہتے ہیں یہ واقعہ میرے سامنے کئی مرتبہ پیش آیا۔اللہ تعالیٰ مرحوم و مغفور کے درجات بلند فرمائے اور ان کے بیٹے اور اہلیہ کو بھی توفیق عطا فرمائے کہ وہ بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بیعت میں آنے والے بن جائیں اور ان کی اُن کے لئے جو دعائیں ہیں وہ ساری قبول ہوں۔( الفضل انٹر نیشنل مورخہ 18 جنوری 2019ء تا24 جنوری 2019ء جلد 26 شمارہ 03 صفحہ 05 تا09)