خطبات مسرور (جلد 16۔ 2018ء) — Page 548
خطبات مسرور جلد 16 548 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 16 نومبر 2018 کو یہاں جہاں آسانیاں اور کشائش ملے وہاں ان میں یہ احساس ہر وقت غالب رہے کہ انہوں نے دین کو دنیا پر مقدم کرنا ہے اور دنیاوی چکا چوند میں ڈوب نہیں جانا۔اب دورے کے حوالے سے کچھ اور باتیں کرتا ہوں۔عام طور پر امریکن سیاسی لیڈر بھی، پڑھا لکھا طبقہ بھی اور عام لوگ بھی بات سننے والے اور اچھی بات کو سراہنے والے ہیں ، پسند کرنے والے ہیں۔اسلام کی حقیقی تعلیم ان تک صحیح طرح پہنچی نہیں۔جن لوگوں تک پہنچی ہے ، جن کا جماعت سے رابطہ ہے وہ اسلام کے بارے میں اچھی رائے رکھتے ہیں۔پس یہ ہمارا کام ہے کہ ہم اسلام کے حقیقی پیغام کو امریکہ میں بھی اور دنیا میں بھی محنت سے اور صحیح طریق سے پھیلائیں۔اسلام کا حقیقی پیغام جہاں غیر مسلموں کے لئے آنکھیں کھولنے والا ہے اور اسلام کیجو بصورت اور پر امن تعلیم کو واضح کرنے والا ہے وہاں مسلمانوں کو بھی اعتماد دیتا ہے ، ان کو بھی پتہ چلتا ہے جو غیر از جماعت مسلمان ہیں کہ حقیقی اسلام کیا ہے۔اس لئے احساس کمتری کی کوئی ضرورت نہیں۔یہ اکثر جگہ تجربہ ہوتا ہے اور امریکہ میں بھی ہوا کہ غیر از جماعت مسلمان جب ہمارے سے اسلام کی خوبصورت تعلیم کے بارے میں سنتے ہیں تو ان میں اعتماد پیدا ہوتا ہے کہ ہمیں کسی قسم کے احساس کمتری کی ضرورت نہیں ہے جس کا اظہار بھی انہوں نے کیا۔بلکہ اسلام ہی دنیا کے مسائل کا حل ہے۔امن اور سلامتی قائم کرنے کا ذریعہ بھی اسلام ہی ہے۔معاشی اور معاشرتی مسائل کے حل کی طرف بھی اسلامی تعلیم ہی رہنمائی کرتی ہے۔بعض غیر از جماعت مسلمانوں نے اس بات کا اظہار کیا جو ہمارے فنکشنز (functions) پر آئے تھے کہ اسلام کی خوبصورت تعلیم جس طرح آپ پیش کرتے ہیں یہی حقیقی طریق ہے۔غیر مسلم تو یہ پیغامسن کر حیران بھی ہوتے ہیں اور اپنے خیالات کا اظہار بھی کرتے ہیں کہ اگر یہ اسلامی تعلیم ہے تو یقیناً لگتا ہے یہ کامیاب ہونے والی تعلیم ہے۔بعض مہمانوں کے تاثرات بھی میں پیش کر دیتا ہوں۔فلاڈلفیا میں مسجد بیت العافیت کا جو افتتاح ہوا ہے اس میں آنرا بیل ڈوائٹ ایونز ( Hon۔Dwight Evans) ، یہ ممبر ہیں یوایس کانگریس کے وہ آئے ہوئے تھے۔انہوں نے بڑے اچھے الفاظ میں مجھے کہا کہ میں آپ کا اس بڑے شہر میں استقبال کر رہا ہوں۔یہ شہر جو بہن بھائیوں جیسی محبت کا شہر ہے۔فلاڈلفیا کی انتظامیہ کی طرف سے میں ایک مسلمان کمیونٹی کو کہنا چاہتا ہوں کہ ہم آپ لوگوں کے امن کے پیغام کو یہاں خوش آمدید کہتے ہیں۔پھر کہتے ہیں کہ بعض امریکیوں کی جانب سے حالیہ سالوں میں اسلام کے خلاف بعض آراء سامنے آئی ہیں لیکن کہتے ہیں کہ میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ یہاں کی اکثریت آپ کو خوش آمدید کہتی ہے۔ہم آپ لوگوں کے ساتھ ہیں، نفرت، تعصب اور تشدد کے خلاف کھڑے ہیں۔پھر اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ آپ نے امن قائم کرنے کے حوالے سے بہت ہی عمدہ پیغام دیا ہے۔بد قسمتی سے ہم امریکہ میں ایک تاریک دور سے گزر رہے ہیں اور ایسے دور میں یہ پیغام بہت شاندار تھا۔اس سے ثابت ہوتا ہے کہ مسلمان کمیونٹی نہ صرف امریکہ بلکہ تمام دنیا کے لئے کتنی اہم ہے۔اور پھر یہ کہتے ہیں ہمیں مستقبل میں امید اور امن چاہئے۔فلاڈلفیا کی مذہبی آزادی کے حوالے سے ایک اہمیت ہے۔فلاڈلفیا کے