خطبات مسرور (جلد 16۔ 2018ء) — Page 532
خطبات مسرور جلد 16 532 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 02 نومبر 2018 اور اس کے رسول کی تعلیم کے مطابق اپنی زندگیاں نہیں گزارتے تو ایسی بیعت بے فائدہ ہے۔(ماخوذ از مواہب الرحمن روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 276) (ماخوذ از ملفوظات جلد 6 صفحہ 142 ، ملفوظات جلد 10 صفحہ 334) پس ہمارے احمدی ہونے کا فائدہ تبھی ہے جب ہم اس حقیقت کو سمجھ کر اس پر عمل کرنے کی کوشش کریں۔اپنی تمام تر صلاحیت کے ساتھ کوشش کریں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ: اطاعت کوئی چھوٹی سی بات نہیں اور سہل امر نہیں۔" یہ کوئی اتنا آسان کام نہیں ہے " یہ بھی ایک موت ہوتی ہے " (ملفوظات جلد 4 صفحہ 74 حاشیہ) "جو شخص پورے طور پر اطاعت نہیں کرتا وہ اس سلسلہ کو بدنام کرتا ہے۔(ملفوظات جلد 4 صفحہ 74) آپ فرماتے ہیں کہ : " میں نے بارہا اپنی جماعت کو کہا ہے کہ تم میرے اس بیعت پر ہی بھروسہ نہ کرنا اس کی حقیقت تک جب تک نہ پہنچو گے " یعنی بیعت کی حقیقت تک "تب تک نجات نہیں۔" ( ملفوظات جلد 4 صفحہ 232-233) اللہ تعالیٰ ہم سب کو اسلام کی حقیقی تعلیم کو سمجھتے ہوئے اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بیعت میں آنے کے حق کو ادا کرنے والے ہم ہوں اور ہمیشہ خلافت سے مکمل اطاعت کے ساتھ وابستہ رہیں اور خلیفہ وقت کے تمام معروف فیصلوں پر سچے دل کے ساتھ اور کامل اطاعت کے ساتھ عمل کرنے والے ہوں۔اللہ تعالیٰ سب کو اس کی توفیق دے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 16 نومبر 2018 ء تا22 نومبر 2018ء جلد 25 شمارہ 46 صفحہ 09t05)