خطبات مسرور (جلد 16۔ 2018ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 506 of 728

خطبات مسرور (جلد 16۔ 2018ء) — Page 506

خطبات مسرور جلد 16 506 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 19 اکتوبر 2018 ایک ایکٹر خریدا گیا۔پھر 2015ء میں کسی غیر مسلم نے غالباً عیسائی نے زمین سے ملحقہ اپنا پونہ ایکٹر کا پلاٹ جماعت کو ہبہ کیا جو بھی اس کا دنیاوی مقصد تھا، لیکن بہر حال جماعت کو اس نے چیریٹی میں دے دیا۔اب اس کا کل قطعہ یار قبہ چار ایکڑ ہے۔جیسا کہ میں نے پہلے کہا تھا کہ یہاں کوئی ہاؤسنگ سکیم یا فلیٹ وغیرہ بنائے جاسکتے ہیں۔اس عمارت کا جو کورڈ (covered) ایریا ہے وہ اکیس ہزار چار سو مربع فٹ ہے۔تین منزلہ عمارت ہے ، بیسمنٹ میں ایک کمر شل کچن ہے، درمیانی منزل میں مبلغ کی رہائش کے لئے ایک اپارٹمنٹ تعمیر کیا گیا ہے۔اوپر والی منزل میں دفاتر اور لائبریری بنائی گئی ہیں۔ایک مسجد والا حصہ ہے اور دوسرا حصہ بھی دو منزلہ ہے۔مردوں اور عورتوں کا ایک بڑا ہال ہے جو کہ پانچ ہزار مربع فٹ پر مشتمل ہے۔اس میں بھی پارٹیشن کر کے دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔350 کے لگ بھگ مرد اور اسی طرح 350 کے لگ بھگ عورتوں کے نماز پڑھنے کی جگہ ہے۔عمارت کے اس حصے میں مردوں اور عورتوں کے علیحدہ علیحدہ واش رومز بنائے گئے ہیں، باقی ضروریات ہیں۔چھ ہزار مربع فٹ کا ملٹی پر پر بال (multi-purpose hall) بھی ہے جس میں سات سو افراد بیٹھ سکتے ہیں اور کھیلیں بھی ہو سکتی ہیں ، جماعتی دفاتر بھی موجود ہیں۔چھیالیس گاڑیوں کی پکی پار کنگ بھی بنائی گئی ہے۔کل چھیاسی گاڑیاں اور ایکسٹر ابھی آسکتی ہیں۔اللہ تعالیٰ کرے کہ جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے مسجد کی تعمیر کا مقصد بیان فرمایا ہے جو میں نے ابھی بیان کیا ہے ہر احمدی اس مقصد کو پورا کرنے والا ہو اور یہ مسجد اس علاقے میں اسلام کا حقیقی پیغام پہنچانے میں سنگ میل کی حیثیت رکھنے والی ہو۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 02 نومبر 2018 ء تا 08 نومبر 2018، جلد 25 شماره 44 صفحہ 05 تا08)