خطبات مسرور (جلد 16۔ 2018ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 366 of 728

خطبات مسرور (جلد 16۔ 2018ء) — Page 366

خطبات مسرور جلد 16 366 خطبه جمعه فرموده مورخه 03 اگست 3 ت 2018 فرمائے اور ہر شر سے محفوظ رکھے اور ہم سب وہ فیض پانے والے ہوں جس کے لئے ہم یہاں جمع ہوئے ہیں۔اسی طرح یہ بھی بتانا چاہتا ہوں کہ ریویو آف ریلیجنز کے تحت ہمیشہ کی طرح اس سال بھی ٹیورن شراؤڈ پر نمائش ان کی مار کی میں لگی ہوئی ہے۔اسی طرح اسی جگہ ساتھ ہی القلم پر اجیکٹ بھی ہے۔اسی طرح شعبہ آر کائیو کے تحت بھی نمائش لگی ہوئی ہے وہ بھی دیکھنے والی چیز ہو گی، معلومات میں اضافے کے لئے ہو گی۔اسی طرح اس مرتبہ شعبہ تبلیغ یو کے نے قرآن کریم پر بھی ایک نمائش کا اہتمام کیا ہے امید ہے انشاء اللہ تعالیٰ وہ بھی لوگوں کے لئے معلوماتی ہو گی اسے بھی دیکھیں۔اسی طرح آج دو ویب سائٹس True Islam اور Rational Religion بھی launch ہوں گی۔شعبہ تبلیغ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پر آن لائن تقریری مقابلہ بھی رکھا ہوا ہے اس میں بھی لوگ شامل ہو رہے ہیں یہ بھی ایک خصوصیت ہے کہ آج جلسہ سے انہوں نے اسے شروع کیا ہے۔بہر حال یہ ان دنوں کے روٹین کے جو جلسہ گاہ میں پروگرام ہوتے ہیں ان سے زائد باتیں اور پروگرام ہیں۔ان نمائشوں اور پروگراموں سے بھی لوگوں کو استفادہ کرنا چاہئے۔اللہ تعالیٰ سب شاملین کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی دعاؤں سے حصہ لینے والا بنائے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 24 اگست 2018 ء تا 30 اگست 2018ء جلد 25 شمارہ 34 صفحہ 05 تا08)