خطبات مسرور (جلد 16۔ 2018ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 321 of 728

خطبات مسرور (جلد 16۔ 2018ء) — Page 321

خطبات مسرور جلد 16 321 28 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 13 جولائی 2018 خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ مورخہ 13 جولائی 2018ء بمطابق 13 وفا1397 ہجری شمسی بمقام مسجد بیت الفتوح، مورڈن، لندن، یوکے تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: صحابہ کے ذکر میں آج میں دو صحابہ کا ذکر کروں گا۔ایک ہیں حضرت ابو اسید مالک بن ربیعہ ساعدی۔حضرت مالک بن ربیعہ اپنی کنیت ابو اسید سے مشہور ہیں۔بعض نے آپ کا نام ہلال بن ربیعہ بھی بیان کیا ہے۔آپ کا تعلق خزرج کی شاخ بنو ساعدہ سے تھا۔(اسد الغابة جلد 5 صفحہ 13 ابو اسيد الساعدى مطبوعه دار الفکر بيروت 2003ء) (الاصابة في تمييز الصحابة جلد 5 صفحه 535 مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت) حضرت ابواسید مالک بن ربیعہ چھوٹے قد کے تھے۔سر اور داڑھی کے بال سفید ہو گئے تھے۔آپ کے بال گھنے تھے۔بڑھاپے میں آپ بینائی سے محروم ہو گئے تھے۔60 ہجری میں حضرت معاویہ کے دور میں 75 سال کی عمر میں آپ کی وفات ہوئی اور غزوہ بدر میں شامل ہونے والے انصار صحابہ میں سے یہ سب سے آخر میں فوت ہوئے۔(الاصابة في تمييز الصحابة جلد 5 صفحہ 536 مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت) (اسد الغابة جلد 5 صفحہ 22 مالك بن ربيعة مطبوعه دار الفكر بيروت) حضرت ابو اسید غزوہ بدر، احد ، خندق اور اس کے بعد کی جنگوں میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شریک رہے۔فتح مکہ کے موقع پر ان کے پاس قبیلہ بنو ساعدہ کا جھنڈا تھا۔الطبقات الكبرى جلد 3 صفحہ 286 أبو أسيد الساعدى دار احياء التراث العربی بیروت 1996ء) حضرت سہل بن سعد سے روایت ہے کہ حضرت ابو اسید ساعدی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی شادی میں دعوت دی۔اس دن ان کی بیوی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت کر رہی تھی اور وہی دلہن بھی تھی۔بڑی سادگی سے شادی ہو رہی تھی۔شادی کی دعوت ہوئی اور دلہن ہی کھانا بھی پکارہی تھی۔serve بھی کر رہی تھی۔حضرت سہل آگے سوال کر کے جواب دے رہے ہیں۔یہ ان کا انداز ہے۔کہتے ہیں کہ تم جانتے ہو کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو انہوں نے کیا پلایا؟ انہوں نے آپ کے لئے ایک برتن میں رات کو کھجور میں بھگو دیں۔جب آپ نے کھانا کھا لیا تو انہوں نے آپ کو شربت پلایا۔(صحیح مسلم كتاب الاشربة باب اباحة النبيذ الذي لم يشتد و لم يصر مسكرا حديث 5233) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک دفعہ چند قیدی آئے آپ نے ان میں سے ایک عورت