خطبات مسرور (جلد 16۔ 2018ء) — Page 278
خطبات مسرور جلد 16 278 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 15 جون 2018 پاک ہے وہ عزت و بزرگی کا مالک اور پاک ہے وہ جلال اور اکرام والا۔(سنن الترمذی ابواب الدعوات باب اللهم انى اسئلك رحمة۔۔۔الخ حديث 3419) حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی دعائیں ہیں۔آپ نے اپنے ایک صحابی چوہدری رستم علی صاحب کو خط میں یہ دعا لکھی تھی۔یہ عربی دعا ہے: يَا مَنْ هُوَ أَحَبُّ مِنْ كُلِّ مَحْبُوبِ اِغْفِرْلِيْ وَتُبْ عَلَى وَادْخِلْنِي فِي عِبَادِكَ الْمُخْلَصِيْنَ (احکم مورخہ 10 اگست 1901ء صفحہ 9 جلد 5 نمبر 29) اے وہ کہ جو ہر محبوب سے زیادہ محبت کرنے کے قابل ہے مجھے بخش دے اور مجھ پر رحمت نازل فرما اور مجھے اپنے مخلص بندوں میں داخل فرما۔ہم تیرے گناہگار بندے ہیں اور نفس غالب ہے۔تو ہم کو معاف فرما اور آخرت کی آفتوں سے ہمیں بچا۔(ماخوذ از بدر مورخہ 26 جولائی 1906ء صفحہ 3 جلد 2 شمارہ 30) حضرت خلیفہ المسیح الاول کو آپ نے ایک خط لکھا اور اس میں یہ دعا لکھی۔اس طرف توجہ دلائی۔" اے میرے محسن اور میرے خدا! میں ایک تیر انا کارہ بندہ پر معصیت اور پر غفلت ہوں۔تو نے مجھ ظلم پر ظلم دیکھا اور انعام پر انعام کیا اور گناہ پر گناہ دیکھا اور احسان پر احسان کیا۔تُو نے ہمیشہ میری پردہ پوشی کی اور اپنی بے شمار نعمتوں سے مجھے متمتع کیا۔سو اب بھی مجھے نالائق اور پر گناہ پر رحم کر اور میری بیبا کی اور ناسپاسی کو معاف فرما اور مجھ کو میرے اس غم سے نجات بخش کہ بجز تیرے اور چارہ گر کوئی نہیں۔آمین" (مکتوبات احمد جلد دوم صفحہ 10 مکتوب بنام حضرت مولانا حکیم نور الدین صاحب خلیفة المسیح الاوّل، مکتوب نمبر 2) آپ نے فنافی اللہ ہونے کی یہ دعا سکھائی۔اے رب العالمین ! میں تیرے احسانوں کا شکریہ ادا نہیں کر سکتا۔تو نہایت ہی رحیم و کریم ہے۔تیرے بے غایت مجھ پر احسان ہیں۔میرے گناہ بخش تا میں ہلاک نہ ہو جاؤں۔میرے دل میں اپنی خالص محبت ڈال تا مجھے زندگی حاصل ہو اور میری پردہ پوشی فرما اور مجھ سے ایسے عمل کرا جن سے تُو راضی ہو جائے۔میں تیرے وجہ کریم کے ساتھ اس بات سے بھی پناہ مانگتا ہوں کہ تیر اغضب مجھ پر وارد ہو۔رحم فرما۔رحم فرما۔رحم فرما۔اور دنیا و آخرت کی بلاؤں سے مجھے بچا کیونکہ ہر ایک فضل و کرم تیرے ہی ہاتھ میں ہے۔آمین۔(ماخوذ از مکتوبات احمد جلد دوم صفحہ 159 مکتوب بنام حضرت نواب محمد علی خان صاحب مکتوب نمبر 3) اب عمومی طور پر ہمیں عالم اسلام کو بھی دعاؤں میں یا درکھنا چاہئے۔اللہ تعالیٰ ان میں اتحاد پیدا کرے اور ان کے جو دل پھٹے ہوئے ہیں وہ دل جڑ جائیں اور آپس کی دشمنیاں ان کی ختم ہوں اور دشمن ان کی دشمنیوں سے جو فائدہ اٹھا رہے ہیں اللہ تعالیٰ اس سے ان دشمنوں کے ہاتھوں کو روکے اور وہ اسلام کو نقصان پہنچانے سے ہر طرح باز رہیں۔اللہ تعالیٰ تمام احمد یوں میں مردوں میں، عورتوں میں قناعت پیدا کرے۔انہیں ہر شر سے بچائے۔انہیں ثبات قدم عطا فرمائے۔اور وہ ہمیشہ وہ نظام جماعت اور نظام خلافت سے چھٹے رہیں۔اور نظام جماعت کو بھی لوگوں کے حق ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔عہدیداروں کو اپنی ذمہ داریوں کو سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے۔واقفین زندگی