خطبات مسرور (جلد 16۔ 2018ء) — Page 269
خطبات مسرور جلد 16 269 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 08 جون 2018 شخص ایک لمبی عمر پاتا ہے وہ دیکھ لیتا ہے کہ دنیا میں بھی ہزاروں طرح کی آگ ہے۔تجربہ کار جانتے ہیں کہ قسم قسم کی آگ دنیا میں موجود ہے۔طرح طرح کے عذاب، خوف، حُزن، فقر و فاقے ، امراض، ناکامیاں ، ذلت و ادبار کے اندیشے ، ہزاروں قسم کے دکھ ، اولاد، بیوی وغیرہ کے متعلق تکالیف اور رشتہ داروں کے ساتھ معاملات میں الجھن۔غرض یہ سب آگ ہیں۔تو مومن دعا کرتا ہے کہ ساری قسم کی آگوں سے ہمیں بچا۔جب ہم نے تیر ادامن پکڑا ہے تو ان سب عوارض سے جو انسانی زندگی کو تلی کرنے والے ہیں اور انسان کے لئے بمنزلہ آگ ہیں بچائے رکھ۔" ( ملفوظات جلد 5 صفحہ 187 تا 190) حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک دفعہ جماعت کو اس طرف توجہ دلائی تھی کہ ہماری جماعت کو یہ دعا بکثرت پڑھنی چاہئے کہ رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النار۔(البقرة: 202) (ماخوذ از ملفوظات جلد اوّل صفحه 9) پس اس طرف ہمیں بھی توجہ دینی چاہئے تا کہ اللہ تعالیٰ اپنی رحمت میں لے کر ہمیں ہر قسم کی دنیاوی اور اُخروی آگ سے بچائے رکھے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ " قرآن شریف میں جو خدا نے یہ فرمایا اس کا خلاصہ یہ ہے کہ اے بند و مجھ سے نومید مت ہو۔میں رحیم و کریم اور ستار و غفار ہوں اور سب سے زیادہ تم پر رحم کرنے والا ہوں اور اس طرح کوئی بھی تم پر رحم نہیں کرے گا جو میں کرتا ہوں۔اپنے باپوں سے زیادہ میرے ساتھ محبت کرو کہ در حقیقت میں محبت میں ان سے زیادہ ہوں۔اگر تم میری طرف آؤ تو میں سارے گناہ بخش دوں گا۔اور اگر تم تو بہ کرو تو میں قبول کروں گا اور اگر تم میری طرف آہستہ قدم سے بھی آؤ گے تو میں دوڑ کر آؤں گا۔جو شخص مجھے ڈھونڈے گاوہ مجھے پائے گا اور جو شخص میری طرف رجوع کرے گا وہ میرے دروازے کو کھلا پائے گا۔میں تو بہ کرنے والے کے گنہ بخشتاہوں خواہ پہاڑوں سے زیادہ گنہ ہوں۔میر ارحم تم پر بہت زیادہ ہے اور غضب کم ہے کیونکہ تم میری مخلوق ہو۔میں نے تمہیں پیدا کیا اس لئے میر ارحم تم سب پر محیط ہے۔" (چشمہ معرفت۔روحانی خزائن جلد 23 صفحہ 56) اللہ تعالیٰ ہمیں اللہ تعالیٰ کی طرف خالص ہو کر جانے والا بنائے۔ہم اس کا تقویٰ حاصل کرنے والے ہوں۔اپنے ایمان اور یقین میں بڑھنے والے ہوں تا کہ ہمیشہ اس کی رحمت سے حصہ لیتے رہیں۔کبھی ایسا وقت نہ آئے کہ جب ہم اس کی رحمت سے محروم ہوں اور اپنے بد اعمال کی وجہ سے اس کی سزا کے مورد بنیں۔اللہ تعالیٰ کے رحم کی نظر ہمیشہ ہم پر پڑتی رہے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 29 جون 2018 ء تا 05 جولائی 2018ء جلد 25 شمارہ 26 صفحہ 05 تا 08)