خطبات مسرور (جلد 16۔ 2018ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 11 of 728

خطبات مسرور (جلد 16۔ 2018ء) — Page 11

خطبات مسرور جلد 16 11 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 05 جنوری 2018 جدید میں یہ الٹ تھا۔امریکہ تیسرے نمبر پر۔کینیڈا چوتھے نمبر پر۔ہندوستان پانچویں نمبر پر۔آسٹریلیا چھٹے نمبر پر۔مڈل ایسٹ کی ایک جماعت ہے ساتویں نمبر پر۔انڈو نیشیا آٹھویں نمبر پر۔پھر نویں نمبر پر مڈل ایسٹ کی جماعت ہے گھانا دسویں نمبر پر۔گھانا نے بھی اس دفعہ کافی ترقی کی۔ہے۔مقامی کرنسی کے لحاظ سے گزشتہ سال کے مقابل پر نمایاں اضافہ کرنے والے ممالک میں اس سال کینیڈا سر فہرست ہے۔اس نے کافی ترقی کی ہے۔اس کے علاوہ افریقہ کے ممالک میں نائیجیریا نے کافی ترقی کی ہے۔تر اسی فیصد اضافہ کیا ہے۔مالی نے پچپن فیصد اضافہ کیا ہے۔سیر الیون نے پینتالیس فیصد اضافہ کیا ہے۔کیمرون نے پینتالیس فیصد اضافہ کیا ہے۔غانا نے چوبیس فیصد اضافہ کیا ہے۔یعنی گزشتہ سال کی نسبت زائد وصولیاں کی ہیں۔شاملین کی تعداد۔اصل تو یہ چیز ہے کہ شاملین بڑھنے چاہئیں۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس سال وقف جدید میں سولہ لاکھ سے زائد چندہ دہندگان شامل ہوئے ہیں اور نئے شامل ہونے والوں کی تعداد دولاکھ اڑسٹھ ہزار ہے۔اور شاملین میں اضافے کے اعتبار سے نائیجیریا نمبر ایک پر ہے۔پھر سیر الیون ہے۔پھر نائیجر ہے۔پھر بین ہے۔پھر مالی ہے۔پھر کیمرون ہے۔آئیوری کوسٹ ہے۔سینیگال ہے۔برکینا فاسو ہے۔گیمبیا ہے۔گنی بساؤ ہے۔پھر کینیا ہے۔تنزانیہ ہے۔زمبابوے ہے۔انہوں نے نمایاں کام کیا ہے۔وقف جدید میں دو چندے ہوتے ہیں۔اطفال کا اور بالغان کا۔چندہ بالغان میں پاکستان اور کینیڈا کا زیادہ کام ہے لیکن اس دفعہ آسٹریلیا نے بھی کیا ہے۔بالغان میں پاکستان میں جو پہلی تین پوزیشنیں ہیں اس میں پہلے نمبر پہ لاہور ہے۔دوسرے پہ ربوہ ہے۔تیسرے پر کراچی۔اور اضلاع کی پوزیشن کے لحاظ سے پہلے نمبر پہ اسلام آباد۔پھر راولپنڈی۔پھر سر گودھا۔پھر گجرات۔پھر عمر کوٹ۔پھر حیدرآباد۔پھر میر پور خاص۔پھر ڈیرہ غازی خان۔پھر کوٹلی آزاد کشمیر۔اور پھر کوئٹہ۔پاکستان میں وصولی کے لحاظ سے جو پہلی دس جماعتیں اسلام آباد شہر۔ٹاؤن شپ۔گلشن اقبال کراچی۔سمن آباد لاہور۔راولپنڈی شہر۔عزیز آباد کراچی۔دہلی گیٹ لاہور۔مغلپورہ لاہور۔سرگودھا شہر۔اور ڈیرہ غازی خان شہر ہیں۔اطفال کی تین بڑی جماعتیں ہیں۔اوّل لاہور۔دوم کراچی۔سوم ربوہ۔اور اضلاع کی پوزیشن کے لحاظ سے نمبر ایک پہ سرگودھا۔نمبر دو پہ راولپنڈی۔نمبر تین پہ گجرات۔نمبر چار فیصل آباد۔نمبر پانچ حیدرآباد۔نمبر چھ نارووال۔سات نمبر پہ ڈیرہ غازی خان۔آٹھویں پہ کوٹلی آزاد کشمیر۔نویں پر شیخو پورہ۔اور دسویں پہ بدین۔برطانیہ کی دس بڑی جماعتیں۔نمبر ایک پر ووسٹر پارک نمبر دو پہ مسجد فضل۔نمبر تین بر منگھم ساؤتھ۔نمبر چار جنھم۔نمبر پانچ بر منگھم ویسٹ۔چھ نیو مولڈن۔سات گلاسگو۔آٹھ اسلام آباد۔نو پٹنی۔اور دس ہیز۔