خطبات مسرور (جلد 15۔ 2017ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 631 of 796

خطبات مسرور (جلد 15۔ 2017ء) — Page 631

خطبات مسرور جلد 15 631 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 22 دسمبر 2017 کی وجہ سے بین میں جہاں وہ رہتی تھیں ان کے محلے کے تمام لوگ ان کو ماما کہتے تھے اور اپنے ذاتی معاملات میں ان سے مشورے کیا کرتے تھے۔بین کے امیر جماعت لکھتے ہیں ان کو اپنے چندہ کی بڑی فکر ہوتی تھی۔بڑی با قاعدگی کے ساتھ چندہ ادا کیا کرتی تھیں اور پور تو نوور یجن کے مبلغ سلسلہ سے دو تین بار اظہار کیا کہ آپ وقت پر ہمارا چندہ آکر وصول کر لیا کریں۔ہمیشہ اپنا وصیت کا چندہ پہلی فرصت میں ادا کرتیں اور اب جب میں نے بیت الفتوح کی تعمیر نو کی تو تحریک کی ہے اس میں انہوں نے بڑی خوشی سے حصہ لیا اور معلومات بھی چندوں کی لیتی رہتی تھیں۔کہتے ہیں کہ احمد یہ دارالا کرام یتیم خانے میں بڑی دلجمعی اور خلوص سے کام کرتی تھیں۔شیر خوار بچوں کو اٹھائے پھر تیں۔ان کا بڑا خیال رکھتیں۔ان کی وفات کے ساتھ میں سمجھتا ہوں کہ دارالا کرام کے بچے اب یتیم ہوئے ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے اور ان سے رحم و مغفرت کا سلوک فرمائے اور مزید ایسے باوفا اور وقف کی روح کو سمجھنے والے اللہ تعالیٰ جماعت کو عطا فرما تار ہے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 12 جنوری 2018ء تا 18 جنوری 2018 ء جلد 25 شماره 102 صفحہ 05-08)