خطبات مسرور (جلد 15۔ 2017ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page vi of 796

خطبات مسرور (جلد 15۔ 2017ء) — Page vi

خطبات مسرور جلد 15 4 دیا کے بتائے ہوئے طریق کے مطابق عمل میں آنا ہے جس کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں سورۃ جمعہ میں فرمایا کہ وَأَخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ اور انہی میں سے دوسروں کی طرف بھی مبعوث کیا جو ابھی ان سے نہیں ملے۔آنحضرت صلی اللی علوم کے عاشق صادق کے ذریعہ جاری نظام کے علاوہ کون ہے جو آج ایمان کو دنیا میں قائم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔جو امن، پیار اور محبت کے ساتھ اسلام کا پیغام دنیا میں پھیلا رہا ہے۔ایمانوں کو دنیا میں قائم کرنے کے لئے کوشش کر رہا ہے۔کفر و الحاد کے اس دور میں یہی حضرت مسیح موعود کی جماعت کا کام ہے جسے ہمیں کرنا چاہئے اور کر رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود سے یہ وعدہ فرمایا تھا کہ آپ کے بعد قدرت ثانیہ جو کہ خلافت ہے اس کے ذریعہ پھر اللہ تعالیٰ آپ کے مشن کی تکمیل کرے گا اور اسلام کو دوبارہ غلبہ عطا فرمائے گا اور ماننے والوں کی تسکین کے سامان بھی کرے گا۔پس مشکلات بھی آئیں گی، ابتلاء بھی آئیں گے لیکن آخری فتح انشاء اللہ جماعت احمدیہ کی ہے۔اور حضرت مسیح موعود کے ذریعہ سے جاری ہونے والا نظام خلافت ہی وہ حقیقی نظام ہے جس کے ساتھ ترقیات وابستہ ہیں اور دنیا کی امن و سلامتی بھی وابستہ ہے۔عارضی روکوں کے باوجود اسلام کا غلبہ انشاء اللہ تعالیٰ حضرت مسیح موعود کے ذریعہ اور آپ کے بعد جاری نظام خلافت کے ذریعہ ہی ہونا ہے۔مخالفین چاہیں جتنا مرضی زور لگا لیں ان کے حصہ میں نامرادی اور ناکامی ہی ہے۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے پیارے امام کا خود محافظ ہو ، ہر گام پر فرشتوں کے لشکر اس کے ساتھ ہوں اور ہر ملک میں وہ قادر خداخو داس کی حفاظت کرے۔اور ہمیں اور ہماری نسلوں کو بھی خلافت کے ساتھ وابستہ رہنے کی توفیق بخشے اور ہمارا خاتمہ اس حال میں ہو کہ خلیفہ وقت ہم سے راضی ہو تا خدائے غفور رحیم کی رضا حاصل ہو سکے۔آمین ناشر