خطبات مسرور (جلد 15۔ 2017ء) — Page 570
خطبات مسرور جلد 15 570 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 24 نومبر 2016 حال بیان کیا جس نے حضور کے رڈ میں کتاب لکھنے کا ارادہ کیا تو خواب میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے فرمایا کہ تُو تور ڈلکھتا ہے۔" خلاف لکھ رہا ہے " اور اصل میں مرزا صاحب سچے ہیں۔" ( ملفوظات جلد نمبر 4 صفحہ 188) تو اللہ تعالیٰ سعید فطرت لوگوں کو غلط کام سے بچانے کے لئے یہ بھی رہنمائی فرما دیتا ہے۔وہ مخالف تھا۔اس نے آپ کے خلاف لکھنا چاہا لیکن شاید اس کی کوئی نیکی اللہ تعالیٰ کو پسند تھی اس لئے خواب میں اسے اس بات سے روک دیا گیا۔یہ سلسلہ جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانے میں شروع ہو ا تھا آج بھی قائم ہے۔نیک فطرت لوگوں کی اللہ تعالی رہنمائی بھی فرماتا ہے اور جب وہ رہنمائی کے لئے اس کے آگے جھکتے ہیں تو بعض دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ پتا بھی نہیں ہو تا لیکن اللہ تعالی رہنمائی فرمارہا ہوتا ہے کہ مسیح موعود آگئے۔بعض دفعہ بعض لوگوں کے علم میں ہوتا ہے اور اللہ تعالیٰ سے رہنمائی چاہتے ہیں تو اللہ تعالیٰ ان کی رہنمائی فرما دیتا ہے۔اللہ تعالیٰ کی طرف سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی سچائی کے بارے میں رہنمائی فرمائے جانے کا ایک واقعہ مالی جو مغربی افریقہ کا ایک ملک ہے اس میں ایک شخص کے ساتھ اس طرح ہوا۔وہاں کے مبلغ لکھتے ہیں کہ مصطفی دیالو (Diallo) صاحب نے ایک روز خواب دیکھا کہ وہ جنت میں ایک بہت ہی خوبصورت گھر میں ہیں۔گھر کے ایک طرف پانی چل رہا ہے جس میں ایک سفید رنگ کے بزرگ کی تصویر ہے جنہوں نے پگڑی پہنی ہوئی ہے۔وہ کہتے ہیں کہ خواب کے کچھ عرصے بعد وہ اپنے ایک دوست کی طرف گئے تو ان کے گھر اسی بزرگ کی تصویر دیکھی۔انہوں نے اپنے دوست سے تصویر والے بزرگ کے متعلق پوچھا تو اس پر انہیں بتایا گیا کہ یہ امام مہدی ہیں۔چنانچہ موصوف نے اپنی خواب سنائی اور احمدیت کے متعلق مزید معلومات چاہیں۔اس پر احمدی دوست نے کہا کہ آج ہمارا ماہانہ اجلاس عام ہے آپ میرے ساتھ چلیں وہاں مبلغ سے آپ ہر قسم کے سوال کر سکتے ہیں۔چنانچہ وہ اجلاس میں شامل ہوئے اور اجلاس کے بعد احمد ی ہونے کا اعلان کیا۔مگر ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ یہ سچائی میرے تمام بہن بھائی بھی قبول کریں۔اس لئے میں گھر جا کر اپنے بہن بھائیوں کو اس سے آگاہ کروں گا اور کل سب کے ساتھ انشاء اللہ بیعت کروں گا۔چنانچہ اگلے روز سحری کے وقت جب تمام بہن بھائی اکٹھے ہوئے تو انہوں نے احمدیت کے متعلق اپنا خواب بتایا اور ساتھ ہی باقیوں کو بھی بیعت کرنے کا کہا جس پر سب بہن بھائیوں نے اُن کو برا بھلا کہا اور کہا کہ تمہیں یہ نیا مذ ہب اختیار کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔اس پر انہوں نے جواب دیا کہ وہ تو ضرور بیعت کریں گے۔وہ کہتے ہیں کہ فجر کی نماز کے بعد وہ کچھ دیر کے لئے لیٹے، سو گئے، نیند آگئی۔تو خواب میں دیکھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام ان کو سورۃ الحجر کی آیات 30 تا 33 پڑھنے کی نصیحت کر رہے ہیں۔بیداری کے بعد وہ مشن ہاؤس آئے اور بہن بھائیوں کو اپنار و یا بیان