خطبات مسرور (جلد 15۔ 2017ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 494 of 796

خطبات مسرور (جلد 15۔ 2017ء) — Page 494

خطبات مسرور جلد 15 494 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 13 اکتوبر 2017 عَلَى مُحَمَّدٍ وَّآلِ مُحَمَّدٍ سَيْدٍ وَلْدِ آدَمَ وَخَاتَمِ النَّبِيِّن اور درود بھیج محمد "صلی اللہ علیہ وسلم " پر اور آل محمد پر جو سردار ہے آدم کے بیٹوں کا اور خاتم الانبیاء ہے۔صلی اللہ علیہ وسلم۔" (براہین احمدیہ حصہ چہارم، روحانی خزائن جلد 1 صفحہ 597 حاشیہ) اور یہ الہام مختلف وقتوں میں دو تین جگہ ہوا ہے۔پھر یہ بھی الہام ہے کہ " كُلُّ بَرَكَةٍ مِنْ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ۔کہ ہر ایک برکت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے ہے۔" (حقیقۃ الوحی ، روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 73) پھر آپ اپنی کتاب " تجلیات الہیہ " میں لکھتے ہیں کہ "اگر میں آنحضرت صلی اللہ علیہ و وسلم کی اُمت نہ ہو تا اور آپ (صلی اللہ علیہ وسلم) کی پیروی نہ کر تا تو اگر دنیا کے تمام پہاڑوں کے برابر میرے اعمال ہوتے تو پھر بھی میں کبھی یہ شرف مکالمہ مخاطبہ ہر گزنہ پاتا کیونکہ اب بجز محمدی نبوت کے سب نبو تیں بند ہیں۔" (تجلیات الہیہ ، روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 411-412) پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے تابع ہیں اور آپ کے الہامات بھی قرآن کریم کے تابع اور اس کی وضاحتیں ہیں۔اگر ہم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الہامات کو نعوذ باللہ قرآن کریم سے افضل سمجھتے تو ہم جو آجکل دنیا میں خرچ کر کے اور اپنے پر مالی قربانیاں وارد کر کے قرآن کریم کے تراجم شائع کر رہے ہیں ان کے بجائے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الہامات کی اشاعت کرتے۔اس وقت تک بچہتر (75) زبانوں میں قرآن کریم کے مکمل تراجم شائع ہو چکے ہیں اور کچھ زبانوں میں ابھی زیر کارروائی ہیں۔ترجمہ ہو رہے ہیں۔انشاء اللہ جلد شائع ہو جائیں گے۔111 زبانوں میں منتخب قرآنی آیات کے تراجم شائع ہو چکے ہیں۔بڑی بڑی اسلامی حکومتیں بتائیں اور وہ جو بڑی پیسے والی مذہبی تنظیمیں ہیں وہ تو ذرا بتائیں کہ انہوں نے کتنی زبانوں میں قرآن کریم کے ترجمہ کی اشاعت کی ہے؟ خاتم النبیین کے حقیقی معنی اور روح کو بھی ہم احمدی ہی سمجھتے ہیں اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے خاتم النبیین ہونے کے متعلق اللہ تعالیٰ کے اعلان کی اشاعت بھی دنیا کے مختلف ممالک میں ان کی زبانوں میں احمدی ہی کر رہے ہیں۔پھر بھی یہ لوگ الزام لگاتے ہیں کہ احمدی نعوذ باللہ ختم نبوت کے منکر ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ہمیں ختم نبوت کی حقیقت کا وہ فہم اور ادراک عطا فرمایا ہے جس کے قریب بھی یہ لوگ نہیں پہنچ سکتے جو ختم نبوت کا علم اٹھانے کے ، جھنڈا اٹھانے کے دعویدار ہیں۔آپ علیہ السلام نے اس بات کی وضاحت فرماتے ہوئے کہ کیا ہم رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو خاتم النبیین مانتے ہیں یا نہیں؟ ایک مجلس میں فرمایا :