خطبات مسرور (جلد 15۔ 2017ء) — Page 24
خطبات مسرور جلد 15 24 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 13 جنوری 2017 نہیں ہو سکتا۔اور اس آیت میں یہ بھی تعلیم ہے کہ بدن کے ان تمام سوراخوں کو محفوظ رکھیں جن کی راہ سے بدی داخل ہو سکتی ہے۔سوراخ کے لفظ میں جو آیت ممدوح میں مذکور ہے آلات شہوت اور کان اور ناک اور منہ سب داخل ہیں۔اب دیکھو کہ یہ تمام تعلیم کس شان اور پایہ کی ہے جو کسی پہلو پر نامعقول طور پر افراط یا تفریط سے زور نہیں ڈالا گیا اور حکیمانہ اعتدال سے کام لیا گیا ہے۔اور اس آیت کا پڑھنے والا فی الفور معلوم کرلے گا کہ اس حکم سے جو کھلے کھلے نظر ڈالنے کی عادت نہ ڈالو یہ مطلب ہے کہ تالوگ کسی وقت فتنہ میں مبتلا نہ ہو جائیں اور دونوں طرف مرد اور عورت میں سے کوئی فریق ٹھو کر نہ کھاوے۔" تریاق القلوب، روحانی خزائن جلد 15 صفحہ 164-165) پس یہ ہے اسلام کی تعلیم مردوں کے لئے کہ انہیں پہلے ہر طرح پابند کیا گیا ہے۔پھر عورتوں کو حکم دیا ہے کہ ان احتیاطوں کے بعد بھی تم نے بھی اپنے پر دہ کا خیال رکھنا ہے۔اور ان ملکوں میں جہاں بالکل ہی بے حیائی ہے ہم کس طرح کہہ سکتے ہیں کہ پردے کی ضرورت نہیں ہے۔بے حجابی اور دوستیاں بہت سی قباحتیں پیدا کر رہی ہیں ان سے بچنے کی ہمیں بہت کوشش کرنی چاہئے۔اس سے یہ بھی واضح ہو گیا کہ اگر عورتوں کو مردوں کے ساتھ سوئمنگ کی اجازت نہیں ہے تو مر دوں کو بھی نہیں ہے کہ عورتوں میں جا کر سوئمنگ کریں۔پس یہ پابندیاں صرف عورت کے لئے نہیں بلکہ مرد کے لئے بھی ہیں۔مردوں کو اپنی نظریں عورتوں کو دیکھ کر نیچے کرنے کا حکم دے کر عورت کی عزت قائم کی گئی ہے۔پس اسلام کا ہر حکم حکمت سے پر ہے اور برائیوں کے امکانات کو دُور کرتا ہے۔جرمنی میں گزشتہ جلسہ سالانہ پر میں نے عورتوں میں عورتوں اور مردوں کے فرق اور ان کے فرائض اور ان کے کام یعنی ہر ایک کے جو مختلف کام ہیں نیز عورتوں کے حقوق کی بات کی تو ایک جرمن خاتون آئی ہوئی تھیں۔انہوں نے اس دوران پوری تقریر سنی تو کہنے لگیں کہ پہلے میں سمجھتی تھی کہ اسلام عورتوں کے حقوق غصب کرتا ہے لیکن آج آپ کی باتیں سن کر مجھے پتا چلا کہ اسلام عورتوں کے حقوق اور اس کی عزت اور اس کا احترام زیادہ باریکی میں جا کر بیان کرتا ہے اور قائم کرتا ہے۔پس کسی احمدی لڑکی یا عورت کو یا کسی لڑکے کو کسی قسم کے احساس کمتری کا شکار ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔اسلام کی تعلیم ہی ہے جس نے دنیا کو پر امن اور اللہ تعالیٰ کی طرف لانے والا بنانا ہے۔دنیا کو ایک وقت میں احساس ہو جائے گا کہ اس کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں کہ اسلام کی تعلیم پر ہی غور کریں اور عمل کریں۔مردوں کو یہ حکم دینے کے بعد کہ اپنی آنکھیں نیچی رکھو، عورت کی عزت قائم کرو، پھر عورت کو تفصیل سے حکم دیا کہ تم نے بھی اپنی نظریں نیچی رکھنی ہیں۔اور پر دہ کس طرح کرنا ہے اور کس کس سے کرنا ہے۔اگر تم ان باتوں پر عمل کرو گی تو کامیاب ہو جاؤ گی۔آخر میں اللہ تعالیٰ نے یہ فرمایا کہ پر دہ اور حیا