خطبات مسرور (جلد 15۔ 2017ء) — Page 460
خطبات مسرور جلد 15 460 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 22 ستمبر 2017 داخل ہوئے۔یہ احمدی ہیں، باقی نہیں۔عبد اللہ دیبا صاحب وہاں امریکہ میں آجکل مبلغ ہیں وہ لکھتے ہیں کہ جماعت امریکہ کے نہایت ہی فقال ممبر تھے۔نہایت خوش اخلاق، ہر دلعزیز اور پیار کرنے والے مخلص انسان تھے۔اکثر لوگوں کے کام آیا کرتے تھے۔جماعتی امور کی بجا آوری میں پیش پیش رہتے تھے۔نوجوانوں کے ساتھ ایک خاص تعلق تھا۔ان کی تربیت کرنے اور معاشرتی برائیوں سے بچانے میں ہمیشہ کوشش کرتے رہتے۔کئی نوجوانوں کی زندگیاں موئثر طور پر تبدیل کیں اور انہیں راہِ راست پر چلنے کی تلقین کرتے تھے۔کہتے ہیں ان کی تربیت کی وجہ سے ان نوجوانوں میں سے ایک کثیر تعداد جماعت اور معاشرے کا فعال حصہ بن چکی ہے۔جب آپ ہسپتال میں بیمار تھے تو آپ نے یہ ہدایت کی تھی کہ آپ کے سرہانے ہمیشہ قرآن کریم کا ایک نسخہ موجود رہے۔اور یہاں جب بیمار تھے تو انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے نئی زندگی اس لئے دی ہے کہ میرے کچھ کام ادھورے ہیں وہ مکمل کرنا چاہتا ہوں۔جیسا کہ میں نے پہلے بھی ذکر کیا کہ خلافت سے ان کا انتہا کا تعلق تھا۔جب بھی ملتے تھے تو ہمیشہ چہرے پر ایک عجیب قسم کی مسکراہٹ ہوتی تھی اور ایک اخلاص اور وفا بھی آنکھوں سے ٹپک رہا ہو تا تھا۔اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے۔ان کے ساتھ مغفرت کا سلوک فرمائے۔اور ان کی باقی اولاد کو بھی احمدیت قبول کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔( الفضل انٹر نیشنل مورخہ 13 اکتوبر 2017ء تا 19 اکتوبر 2017 ، جلد 24 شماره 41 صفحہ 05 تا08)