خطبات مسرور (جلد 15۔ 2017ء) — Page 458
خطبات مسرور جلد 15 458 جمعه فرمودہ مورخہ 22 ستمبر 2017 (ملفوظات جلد 7 صفحہ 123) ہو گئی ہے۔جیسے اثر رہا میں ایک سم قاتل ہے اسی طرح نفس امارہ میں بھی سم قاتل ہو تا ہے۔اور جس نے اسے پیدا کیا اسی کے پاس اس کا علاج ہے۔" یعنی خدا تعالی کے پاس ہی برائی کے دور کرنے کا علاج ہے اس لئے اس کے آگے جھکو۔اس سے مدد مانگو کہ دنیا اور اس کے بد اثرات اور بری مجالس سے اور ان کے اثرات سے وہ ہمیشہ بچا کے رکھے۔ایک روایت میں آتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا معمول تھا کہ مجلس برخاست کرتے وقت اٹھتے ہوئے آپ یہ دعا کیا کرتے تھے کہ اے اللہ تو پاک ہے اور تیری حمد کی قسم ! میں گواہی دیتا ہوں کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔میں تجھ سے مغفرت کا طلبگار ہوں اور تیری طرف ہی رجوع کرتا ہوں۔(سنن ابی داؤد كتاب الأدب باب في كفارة المجلس حديث 4859) پھر ایک موقع پر آپ نے فرمایا کہ کچھ کلمات ایسے ہیں جس نے بھی ان کو اپنی مجلس سے اٹھتے ہوئے تین مرتبہ پڑھاتو اللہ تعالیٰ ان کے طفیل اس کے وہ گناہ جو اس نے وہاں کئے ہوں گے ان کو ڈھانک دے گا اور جس نے یہ کلمات کسی خیر کی مجلس میں اور ذکر الہی کی مجلس میں پڑھے تو ان کے ساتھ اس پر مہر کر دی جائے گی اور وہ کلمات یہ ہیں کہ سُبْحَانَكَ اللهُمَّ وَبِحَمْدِكَ لا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ اسْتَغْفِرُكَ وَآتُوبُ اِلَيْكَ کہ اے اللہ تو اپنی حمد کے ساتھ پاک ہے۔تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔میں تجھ سے بخشش کا طلبگار ہوں اور تیری طرف ہی رجوع کرتا ہوں۔(سنن ابی داؤد كتاب الأدب باب في كفارة المجلس حديث 4857) پس مجھ سے جو بعض ناپسندیدہ باتیں ہو جاتی ہیں ان کے بداثرات سے بھی محفوظ رکھ اور پھر یہ دعا جو نا پسندیدہ باتیں ہیں ان کے بداثرات سے محفوظ رکھتی ہے اور نیک مجالس کے فیض سے انسان کو زیادہ سے زیادہ فیض اٹھانے کا باعث بناتی ہے۔جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ جب تک خدا تعالیٰ کی مد دساتھ نہ ہو ہر گز رہائی نہیں ہوتی۔اس لئے ہر وقت اللہ تعالیٰ کی مدد طلب کرتے رہنا چاہئے۔اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق دے کہ ہم ہمیشہ بری مجالس سے بچنے والے ہوں۔اور اگر کبھی انجانے میں شامل ہو جائیں تو ان کے بد اثرات سے محفوظ رہیں۔ہمیشہ پاک مجلسوں کی تلاش میں رہیں اور ان میں بیٹھنے والے ہوں اور ان پاک مجالس کی پاکیزگی اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے فیض پانے والے ہوں۔اللہ تعالیٰ ہمیں ہمیشہ شیطان کے حملے سے بچائے۔ہم سے رحم اور مغفرت کا سلوک فرمائے۔ہمیں ہمیشہ نظام جماعت اور خلافت سے جوڑے رکھے اور ہر فتنہ پرداز کے فتنہ کے شر سے ہمیں محفوظ رکھے۔نماز کے بعد میں ایک جنازہ غائب بھی پڑھاؤں گا جو ہمارے افریقن امریکن احمدی مکرم بلال عبد السلام صاحب کا ہے۔یہ فلاڈلفیا ( Philadelphia) یو ایس اے (USA) میں رہتے تھے۔13 ستمبر کو ان