خطبات مسرور (جلد 15۔ 2017ء) — Page 422
خطبات مسرور جلد 15 422 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 01 ستمبر 2017 تھے۔لوکل لیول پر این ٹی وی، ایک ریڈیو اور چار پرنٹ میڈیا کے نمائندے تھے۔مجموعی طور پر جرمنی میں جلسہ سالانہ کے ان تینوں ایام کی کوریج ہوئی۔رپورٹ کے مطابق پانچ ٹی وی چینلز ، تین ریڈیو چینل اور اکسٹھ اخبارات اور دیگر پرنٹ میڈیا کے ذریعہ پانچ کروڑ بانوے لاکھ سے اوپر افراد تک پیغام پہنچا۔اس کے علاوہ انٹر نیشنل میڈیا میں آئندہ ہفتے تک جو کور پیج متوقع ہے اور نمائندوں نے اس کا ذکر کیا تھا اور ان کی جو viewership ہے اس کے مطابق چار کروڑ تیرہ لاکھ سے اوپر لوگوں تک پیغام پہنچے گا۔اسی طرح alislam ویب سائٹ پر جلسہ کی کوریج، جلسہ سالانہ جرمنی کی کارروائی ایم ٹی اے جرمن سٹوڈیو کے تعاون سے آپ لوڈ کی جاتی رہی۔سینٹرل پریس اور میڈیا آفس کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز بھی آپ لوڈ کی گئی۔سوشل میڈیا میں بھی جلسہ کی کوریج کے حوالے سے کارروائی کی گئی جس میں فیس بک پر 32 پوسٹس شائع ہوئیں جو چار لاکھ بیس ہزار لوگوں نے دیکھیں اور 36 ہزار لوگوں نے پوسٹ کو پسند کیا اور اس پر تبصرہ وغیرہ بھی کیا۔اسی طرح ٹوئٹر پر بھی جلسہ کے حوالے سے پانچ لاکھ چھتیس ہزار لوگوں نے جلسہ کی ٹوٹیٹس (Tweets) دیکھے اور پانچ ہزار آٹھ سو لوگوں نے ری ٹویٹ (Retweet) کیا۔جلسہ کے بارہ میں یہ تو لو گوں کے تاثرات تھے۔بعض کمزوریاں بھی ہوتی ہیں جو مختصر بتا دیتا ہوں۔ایک تو جیسا کہ میں پہلے ذکر کر چکا ہوں کہ لوگ باہر پھرتے رہے اس لئے شعبہ تربیت کو آئندہ فعال ہونا چاہئے کہ لوگ دوسرے پروگراموں کے دوران باہر نہ پھریں۔آواز کا انتظام بھی پہلے دن خاص طور پر جمعہ کے وقت صحیح نہیں تھا۔پھر بعض ٹیکنیکل مسائل تھے لیکن بہر حال اس کے بعد کچھ بہتری پیدا کی گئی۔اس طرف بھی جرمنی جماعت کو توجہ دینی چاہئے۔پھر ترجمانی کے وقت بھی شکایات ہیں کہ اس وقت شور آتا رہا ہے۔ترجمانی کے لئے کانوں میں جو آلے لگائے گئے تھے ان کو بھی درست کیا جانا چاہئے۔رہائش کے لئے بھی اس دفعہ غیر معمولی تعداد تھی۔ان کی توقع سے بہت زیادہ تھی۔اس لئے تقریباً چار سو احباب کو اگر گڈے میسر نہیں آئے تو کوئی ایسی بات نہیں ہے۔لیکن جرمنی جماعت کو بہر حال آئندہ انتظام کرنا چاہئے۔جلسہ گاہ میں نظم وضبط کی بھی بعض لوگوں نے شکایت کی ہے۔کہتے ہیں کہ بڑی کمی تھی اور اس طرف توجہ کی ضرورت ہے اور اس کی ایک وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ ہال کا جو کولنگ سسٹم (Cooling System) تھا اس میں ایک مشین بھی خراب ہو گئی تھی جس کی وجہ سے ہال کے اندر کافی گرمی تھی۔لیکن یہاں یو کے جلسہ میں بھی تو لوگ مار کی میں بیٹھتے ہیں اور کافی گرمی ہوتی ہے اس کے باوجود بیٹھے ہوتے ہیں۔اس لئے یہ کوئی بہانہ نہیں ہے۔انتظامیہ کو تربیت کے شعبہ کو اس طرف توجہ دینی چاہئے اور ساراسال احمدیوں کو اس طرف توجہ دلاتے رہنا چاہئے۔بہر حال جو جو نقص ہیں وہ کچھ تو ان کو میں نے بھجوا دیئے ہیں۔اب اس پر وہ خود ہی غور کریں اور ان کو