خطبات مسرور (جلد 15۔ 2017ء) — Page 356
خطبات مسرور جلد 15 356 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 28 جولائی 2017 لیکچرار اپنے لیکچر پڑھتے اور تقریریں کرتے ، شاعر قوم کی حالت پر نوحہ خوانیاں کرتے ہیں۔وہ بات کیا ہے کہ اس کا کچھ بھی اثر نہیں ہو تا۔" فرمایا کہ " قوم دن بدن ترقی کی بجائے تنزل ہی کی طرف جاتی ہے۔" یہی ہم دیکھتے چلے آ رہے ہیں اور آجکل تو اور بھی زیادہ بھیانک حالات ہوتے چلے جارہے ہیں۔فرمایا کہ "بات یہی ہے کہ ان مجلسوں میں آنے جانے والے اخلاص لے کر نہیں جاتے۔" ( ملفوظات جلد 1 صفحہ 398 تا401) پس اس بنیادی بات کو ہر شامل ہونے والے کو سمجھنا چاہئے کہ اخلاص کے ساتھ جلسہ کے پروگرام میں شامل ہوں۔تقاریر کو سنیں اور اس نیت سے سنیں کہ ہم نے ان پر عمل کرنے کی حتی المقدور کوشش کرنی ہے۔احمدی علماء پر اللہ تعالیٰ کا یہ بڑا فضل ہے کہ وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے علم کلام سے استفادہ کرتے ہیں۔اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی باتیں اس سے استفادہ کرتے ہوئے ہم تک پہنچاتے ہیں۔روحانی اور علمی مضامین بیان کرتے ہیں۔اگر ہم حقیقت میں اس سے استفادہ کرنے والے ہوں تو اپنی زندگیوں میں ایک انقلاب پیدا کر سکتے ہیں۔اللہ تعالیٰ تمام شاملین کو جلسہ کے مقاصد کو پورا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔(الفضل انٹر نیشنل مورخہ 18 اگست 2017 ء تا 24 اگست 2017ء جلد 24 شمارہ 33 صفحہ 05 تا08)