خطبات مسرور (جلد 15۔ 2017ء) — Page 10
خطبات مسرور جلد 15 10 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 06 جنوری 2017 اگر گزشتہ سال کے مطابق نائیجیریا کی اور ایک دو اور ملکوں کی تعداد ہوتی بلکہ صرف نائیجیریا کی ہی زیادہ ہوتی تو یہ تیرہ لاکھ چالیس ہزار کے بجائے چودہ لاکھ شاملین ہو جانے تھے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ وہاں بہت زیادہ شستی دکھائی گئی ہے یار پورٹ صحیح نہیں بنی یار پور میں لی نہیں گئیں۔یا صحیح طرح ان تک اپروچ(approach) نہیں کی گئی اور سیکر ٹریان ہی ہیں جن کی عمو ماستی ہوتی ہے۔افراد جماعت کے اخلاص کا جہاں تک تعلق ہے اس میں کوئی کمی نہیں چاہے وہ افریقہ ہے یا کوئی بھی ملک ہے۔اب ربوہ سے مجھے ایک شخص نے لکھا کہ صدر محلہ ان کے پاس آئے اور انہوں نے کہا کہ آپ کا وعدہ وقف جدید کا نہیں ہے اور ادائیگی بھی نہیں ہے۔انہوں نے کہا یہ کس طرح ہو سکتا ہے۔میں تو بڑی باقاعدگی سے دیتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ یہ اس طرح ہو گیا کہ اس سال ہمارا سیکر ٹری وقف جدید اتناست تھا کہ ہمارے محلے کے کسی شخص سے وعدہ لیا ہی نہیں گیا اور نہ صحیح طرح وصولی ہوئی ہے۔اور اس سے پتالگا کہ سیکر ٹریان کی جو سستی ہے اس کی وجہ سے بعض دفعہ لوگ محروم رہ جاتے ہیں اور یہی حال مجھے لگتا ہے نائیجیریا میں ہوا ہے۔اس کے علاوہ امریکہ میں بھی تعداد میں کمی ہوئی ہے حالانکہ وہاں تعداد کی کمی کا کوئی جواز نہیں، نہ ہی نائیجیریا میں کوئی جواز ہے کیونکہ تعداد تو بڑھنی چاہئے۔لیکن امریکہ نے جیسا کہ میں نے کہا فی کس قربانی کے معیار کو ماشاء اللہ بہت بڑھایا ہے اور نمبر ایک پر ہے۔اسی طرح وہ تمام ممالک بھی شاملین کی تعداد کی طرف توجہ دیں جن کے گزشتہ سال کے مقابلے میں کمی ہوئی ہے اور اپنی کمزوریوں کا جائزہ لیں۔لوگوں میں کمزوریاں نہیں، کام کرنے والوں میں کمزوری ہے۔چندہ بالغان میں یہ بھی ایک وقف جدید کا شعبہ ہوتا ہے۔اس میں پاکستان کی جماعتوں میں پہلے نمبر پر لاہور ہے۔پھر ربوہ ہے۔پھر کراچی ہے۔اور اس کے علاوہ پھر اضلاع میں اسلام آباد۔پھر گوجرانوالہ۔پھر گجرات، ملتان، عمر کوٹ، حیدرآباد، پشاور، میر پور خاص، اوکاڑہ، ڈیرہ غازی خان۔اطفال کا دفتر یعنی بچوں کی جو قربانی ہے اس میں بھی لاہور نمبر ایک پر ہے۔پھر ربوہ ہے۔پھر کراچی ہے۔اس کے بعد سیالکوٹ، راولپنڈی، گوجر انوالہ ، گجرات، حیدر آباد، ڈیرہ غازی خان، کوٹلی، آزاد کشمیر، میر پور خاص، ملتان اور بہاولنگر۔مجموعی وصولی کے لحاظ سے برطانیہ کی دس بڑی جماعتیں ووسٹر پارک۔مسجد فضل۔نمبر تین ساؤتھ۔پھر پٹی۔پھر رینز پارک۔بریڈ فورڈ نارتھ۔پھر نیو مولڈن۔پھر گلاسگو۔پھر بر منگھم ویسٹ اور پھر ؟ مجموعی وصولی کے لحاظ سے ریجنز میں لندن بی نمبر ایک پر ہے۔پھر لندن اے۔پھر مڈلینڈ ز۔پھر نار تھ ایسٹ۔پھر ساؤتھ۔اور وصولی کے لحاظ سے جرمنی کی پانچ لو کل امارات یہ ہیں۔ہیمبرگ نمبر ایک پر ہے۔پھر فرینکفرٹ ہے۔