خطبات مسرور (جلد 15۔ 2017ء) — Page 325
خطبات مسرور جلد 15 325 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 07 جولائی 2017 نے کہا کہ آج تو ہمیں اتحاد کی ضرورت ہے لیکن انہوں نے آکر ایک اور فرقہ بنالیا ہے۔کیا اسلام میں اس سے پہلے کم فرقے تھے۔باوجود اس احساس کے جب میں نے ان کی باتیں سنیں تو وہ میرے دل کو لگیں۔ایک طرف یہ احساس کہ ایک نیا فرقہ بنا دیا دوسری طرف باتیں بھی اچھی لگ رہی ہیں۔کہتی ہیں کہ پروگرام ختم ہونے پر ایک قصیدہ پیش کیا گیا جس کے بارے میں یہ لکھا گیا کہ یہ حضرت امام مہدی کا لکھا ہوا ہے۔اس قصیدے کے کلمات اور تاثیر غیر معمولی تھی۔میں اپنے خاوند کے ساتھ اس چینل کو ہر روز دیکھنے لگی۔ہمارا اس چینل کے ساتھ لگاؤ بڑھتا گیا یہاں تک کہ محض چند روز میں ہی ہمارے گھر میں دیگر تمام چینلز بند ہو گئے اور صرف ایم ٹی اے چلنے لگا۔ہمارے گھر کا ہر فرد اس چینل پر بیان ہونے والے مفاہیم کو پسند کرنے لگا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے کلمات کی تاثیر ہی کچھ عجیب تھی۔آپ کا قصیدہ سننے کے دوران میری آنکھوں سے آنسو رواں ہو جاتے کیونکہ یہ الفاظ کسی خدا کی طرف سے آنے والے کے منہ سے ہی نکل سکتے ہیں۔کسی عام انسان کی بس کی بات نہیں کہ ایسا موئثر اور بلیغ کلام کہہ سکے۔کہتی ہیں بہر حال تمام امور کے بارے میں اطمینان کر لینے کے بعد میں نے جنوری 2010ء میں بیعت کا خط لکھ دیا۔اور پھر کہتی ہیں کہ میرے خاوند نے انٹر نیٹ کیفے سے متعدد بار خط ارسال کرنے کی کوشش کی لیکن کامیابی نہ ہوئی۔کہتی ہیں اس وقت جب یہ کامیابی نہیں ہو رہی تھی مجھے اپنے لڑکپن کے زمانے کا، بچپن کے زمانے کا ایک رؤیا یاد آگیا۔وہ یہ تھا کہ ایک بے آب و گیاہ سر زمین میں مجھے اپنے سامنے ایک بہت لمبا سایہ نظر آتا ہے جس کے بارے میں خواب میں ہی یہ احساس ہوتا ہے کہ یہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ظل ہے۔یہ سایہ میری طرف ہاتھ بڑھاتا ہے جسے پکڑنے کے لئے میں دوڑتی ہوں۔اسی کشمکش میں کبھی گرتی ہوں اور پھر اٹھ کر دوڑ ناشروع کر دیتی ہوں۔کہتی ہیں ایسے میں میری آنکھ کھل جاتی ہے۔پھر آگے لکھتی ہیں کہ میرا خیال ہے کہ اس خواب میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ظل سے مراد مسیح موعود علیہ السلام تھے جو ظلی طور پر آپ کے کمالات کا عکس ہیں اور ظلی نبی ہیں اور یہ محض اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ اس نے مجھے کوشش کر کے آپ کا ہاتھ تھامنے کی توفیق عطا فرمائی کیونکہ کئی کوششوں کی ناکامی کے بعد بالآخر مارچ 2010ء میں ہم بیعت بھیجنے میں کامیاب ہو گئے۔پھر کہتی ہیں کہ جب سے بیعت کی ہے خدائی افضال بارش کی طرح نازل ہو رہے ہیں اور عجائب قدرت اس قدر نظر آتے ہیں کہ جن کے بیان سے ہماری زبانیں عاجز ہیں۔واقعی وہ بڑے عجائب والا خدا ہے۔میں نے جب بھی دعا کی ہے قبولیت کے نشان دیکھے ہیں۔ہمارا خدا بڑا ہی مہربان ہے۔پھر آگے یہ لکھتی ہیں ( مجھے لکھ رہی ہیں) کہ آپ کی اور تمام مومنوں کی محبت میرے دل میں میرے اپنے نفس اور اہل اور اولاد اور تمام لوگوں اور ٹھنڈے پانی سے بھی زیادہ ہو گئی ہے۔پس خدا تعالی باوجود مخالفتوں کے ، شیطانی حملوں کے سعید فطرت لوگوں کی رہنمائی فرماتارہتا ہے اور ان