خطبات مسرور (جلد 15۔ 2017ء) — Page 305
خطبات مسرور جلد 15 305 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 23 جون 2017 یقیناً میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہوں جو غالب اور سب سے بڑا ہے۔ساتھ ہی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تصویر بھی دکھائی گئی جس پر میں نے پروگرام کو pause کیا اور تصویر کو بغور دیکھنے لگا۔تو کہتے ہیں کہ جب دیکھ رہا تھا تو میں کہتا ہوں یہ تو وہی چہرہ ہے جسے میں نے کچھ عرصہ قبل خواب میں چاند میں دیکھا تھا۔کہتے ہیں یہ لمحات بہت خوبصورت تھے اور میری خوشی بیان سے باہر تھی۔میں نے اس کے بعد مزید پروگرام دیکھے اور تین دن کے بعد اللہ تعالیٰ نے وفات مسیح اور صلیب سے نجات اور ہجرت کا معمہ میرے لئے حل کر دیا۔مرحوم کو بیعت کے بعد کام والوں نے بھی نکال دیا۔گاؤں والوں اور عزیز واقارب اور جان پہچان رکھنے والوں سب نے شدید تنگی ان پر وارد کی لیکن یہ حق سے نہیں ہے بلکہ روز بروز ایمان میں بڑھتے چلے گئے اور ثبات قدم ان کو عطا ہو تا گیا۔چار سال قبل انہوں نے جو سکول میں پڑھاتے تھے اس کا کام چھوڑ کر جماعت کی خدمت کے لئے زندگی وقف کی۔بہت منکسر المزاج، نرم خو ، نہایت بااخلاق، مخلص اور غیر معمولی طور پر اطاعت کرنے والے تھے۔آپ وہاں ملک میں نو مبائعین کے انچارج تھے۔اللہ تعالیٰ نے آپ کو صبر ، ادب اور دوسروں سے گفتگو کرنے اور انہیں قائل کرنے کا خاص ملکہ عطا کیا ہوا تھا۔اللہ تعالیٰ کی اطاعت میں غرق تھے۔خلافت سے بھی بے انتہا محبت رکھنے والے تھے۔پانچ سال قبل انہوں نے ایک احمدی خاتون سے شادی کی تھی۔اب وفات کے وقت اس بیوہ کے علاوہ چار سالہ بیٹی زینب اور دو سالہ بیٹا محمد یاد گار چھوڑے ہیں۔ان کا بیٹا ماشاء اللہ وقف کو میں شامل ہے۔اللہ تعالیٰ ان سے مغفرت اور رحم کا سلوک فرمائے۔ان کے درجات بلند فرمائے اور ان کے بیوی اور بچوں کا بھی خود ہی کفیل ہو اور انہیں بھی ان کی نیکیاں جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 14 جولائی 2017 ء تا 20 جولائی 2017 ء جلد 24 شمارہ 28 صفحہ 05تا09)