خطبات مسرور (جلد 15۔ 2017ء) — Page 296
خطبات مسرور جلد 15 296 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 23 جون 2017 کے حضور جمعوں میں آنے کے حساب سے بیٹھے ہوں گے۔(سنن ابن ماجه كتاب اقامة الصلوة باب ما جاء فى التهجير الى الجمعة حديث 1094) یعنی پہلا دوسرا تیسرا چو تھا۔پس وہ لوگ جو بغیر مجبوری کے عاد تا جمعوں پر دیر سے آتے ہیں انہیں بھی اس طرف توجہ کرنی چاہئے۔یہاں بھی آج تو رمضان کے جمعوں میں خاص طور پہ لوگ پہلے آکر بیٹھے ہوئے ہیں، نہیں تو اکثر میں نے یہی دیکھا ہے کہ جب میں آتا ہوں تو آدھی کے قریب مسجد ہوتی ہے اور پھر آہستہ آہستہ خطبہ کے اختتام تک یا اس سے چند منٹ پہلے تک مسجد بھرتی ہے۔پس عام دنوں میں بھی اس طرف توجہ ہونی چاہئے۔جمعوں کے حوالے سے یہ بھی بتا دوں کہ جمعہ مر دوں پر فرض ہے۔اگر عور تیں آسکتی ہیں تو اچھی بات ہے۔زائد ثواب کمارہی ہیں۔بیشک آجائیں۔اور بعض دفعہ ماؤں کے آنے کی وجہ سے بچوں میں بھی جمعہ پڑھنے کی طرف توجہ پیدا ہوتی ہے، اہمیت پیدا ہوتی ہے۔لیکن بہر حال جمعہ پر مسجد میں آنا اگر فرض ہے تو صرف مردوں پر فرض ہے۔اس بارے میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد بڑا واضح ہے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ہر مسلمان پر جماعت کے ساتھ جمعہ ادا کرنا ایسا حق ہے جو واجب ہے۔یعنی فرض ہے۔سوائے چار قسم کے افراد کے۔اور وہ ہیں غلام ، عورت، بچہ اور مریض۔(سنن ابوداؤد کتاب الصلوة باب الجمعة للمملوك والمراة حديث 1067) یہ چار لوگ ہیں جن پر فرض نہیں ہے۔غلام تو پرانے زمانے میں ہوتے تھے ، اب اس طرح نہیں رہے۔لیکن جو ملازم پیشہ ہیں ان کو ان ملکوں میں اپنے مالکوں کو بتا کر کوشش کرنی چاہئے کہ جمعہ کے لئے جمعہ کے وقت رخصت لیں۔بعض لوگوں نے کوشش کی اور انہیں اجازت مل بھی گئی۔اور اگر مجبوری ہو تو پھر جو احمدی قریب قریب ہوں ان احمدیوں کو جگہ تلاش کرنی چاہئے کہ تین چار اکٹھے ہو کر جمعہ پڑھ لیا کریں۔عورتوں پر فرض نہیں ہے لیکن خاص طور پر بچے والی عورتوں کو یعنی چھوٹے بچے والیوں کو میں کہتا ہوں کہ ان کو احتیاط کرنی چاہئے کہ اتنے چھوٹے بچوں کے ساتھ جمعہ کے لئے مسجد نہ آئیں کہ بچوں کے رونے دھونے کی وجہ سے دوسروں کی نماز خراب ہو اور خطبہ صحیح طرح سن نہ سکتے ہوں۔ہاں عید پر آنا ہر ایک کے لئے ، ہر عورت کے لئے، مرد کے لئے ، بچے کے لئے ضروری ہے۔اس میں ضرور شامل ہونا چاہئے۔(صحيح البخارى كتاب العيدين باب التكبير ايام منى۔۔۔الخ حديث 971) اور عید پہ اگر چھوٹے بچوں والے بھی ہیں تو یہاں جگہ بنی ہوئی ہے، جہاں جگہیں نہیں ہو تیں وہاں بھی اگر نماز نہ بھی پڑھنی ہو تو بچوں کے ساتھ ایک طرف بیٹھ کے خطبہ سن لیں۔پس آج بڑی تعداد میں لوگ جمعہ کے لئے آئے ہوئے ہیں اس لئے میں اس طرف توجہ دلا رہا ہوں کہ مرد اپنے جمعوں کی خاص طور پر حفاظت کریں۔پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک رمضان سے دوسرے رمضان کے درمیان ہونے والے