خطبات مسرور (جلد 15۔ 2017ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 236 of 796

خطبات مسرور (جلد 15۔ 2017ء) — Page 236

خطبات مسرور جلد 15 236 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 19 مئی 2017 حقوق ادا کرنے کی کوشش میں لگے رہو اور ان کے حق میں دعا کرتے رہو اور صحت نیت کا خیال رکھو۔" (احکم جلد 12 نمبر 16، مورخہ 2 مارچ 1908ء صفحہ :4) نیت صحیح ہونی چاہئے۔پس بہت سے لوگ جو آج بھی یہ سوال پوچھتے ہیں کہ والدین کے بھی فرائض ہیں۔ان کو ایسے حالات میں ہم کیسے ادا کریں؟ تو ان کے لئے یہ جواب کافی ہے۔بہر حال ایک مرد کی مختلف حیثیتوں سے جو ذمہ داریاں ہیں انہیں اسے ادا کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔اپنے گھروں کو ایک ایسا نمونہ بنانا چاہئے جہاں محبت اور پیار کی فضا ہر وقت قائم رہے۔ایک مر د خاوند بھی ہے، باپ بھی ہے، بیٹا بھی ہے۔اس لحاظ سے اسے اپنی ذمہ داریوں کو سمجھنا چاہئے اور مردوں کی بہت ساری حیثیتیں اور بھی ہیں لیکن یہ تین حیثیتیں میں نے بیان کی ہیں تاکہ گھر کی جو بنیادی اکائی ہے جب اس بنیادی اکائی میں امن قائم ہو اور اس میں زیادہ سے زیادہ حسن پیدا کرنے کی کوشش کی جائے تو تبھی معاشرے کے امن کا ضامن بنا جا سکتا ہے۔اللہ تعالیٰ سب کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔( الفضل انٹر نیشنل مورخہ 09 جون 2017ء تا 15 جون 2017ء جلد 24 شمارہ 23 صفحہ 05 تا09)