خطبات مسرور (جلد 15۔ 2017ء) — Page 185
خطبات مسرور جلد 15 185 فرمودہ مورخہ 21 اپریل 2017 نہیں ہو تا تو دوسرے کو کس طرح پیدا ہو سکتا ہے کہ اس کے لئے دعا کرے۔ہاں خود اگر اپنی دعاؤں کا حق ادا کر رہے ہوں تو پھر دوسروں کی دعائیں مدد کرتی ہیں۔اور یہی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے۔(صحیح مسلم کتاب الصلوة باب فضل السجود والحث عليه ـ حدیث 1094) اسی طرح جو معاشرتی برائیاں ہیں جیسا کہ میں نے پہلے بھی مختصر ذکر کیا ہے کہ آپس میں محبت پیار اور بھائی چارے کے بعض لوگوں میں وہ معیار نہیں جو ہونے چاہئیں بلکہ بغض، حسد اور کینہ پایا جاتا ہے۔پس اپنے گریبانوں میں جھانکنے کی ہر ایک کو ضرورت ہے۔دوسروں کو نہ دیکھیں کہ کوئی کیسا ہے۔اپنی اصلاح کریں۔اپنے آپ کو دیکھیں۔اپنی اصلاح کر لیں گے تو باقی برائیاں بھی دور ہو جائیں گی۔کوئی یہ دعویٰ نہیں کر سکتا کہ میں ہر لحاظ سے پاک ہوں۔پس ہمیشہ ہمیں اپنی کو تاہیوں اور غلطیوں کے لئے استغفار کرتے رہنا چاہئے۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس کی توفیق عطا فرمائے اور ہم حقیقت میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بیعت میں آنے کا حق ادا کرنے والے ہوں۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 12 مئی 2017ء تا 18 مئی 2017 ، جلد 24 شماره 19 صفحہ 09t05)