خطبات مسرور (جلد 15۔ 2017ء) — Page 147
خطبات مسرور جلد 15 ظلموں سے بھی بچائے۔147 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 07 اپریل 2017 اسی طرح پاکستان کے احمدیوں کو بھی اپنی دعاؤں میں یادرکھیں وہاں بھی آجکل پنجاب میں خاص طور پر با قاعدہ منصوبہ بندی سے ظلم کئے جارہے ہیں۔مسلمان ممالک کے اندر جو فساد کی حالت ہے اور ایک ملک کی دوسرے ملک کے ساتھ تعلقات کی جو حالت ہے عقل رکھنے والوں کے لئے یہ حالت ہی اس بات کے سوچنے کے لئے کافی ہے اور ہونی چاہئے کہ ان حالات میں اللہ تعالیٰ نے امت محمدیہ کی اصلاح کے لئے اپنے وعدے کے مطابق جس کو بھیجنا تھا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے جس غلام صادق کے آنے کی پیشگوئی فرمائی تھی اسے تلاش کریں جبکہ اللہ تعالیٰ اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بتائی ہوئی نشانیاں بھی پوری ہو چکی ہیں اور ہو رہی ہیں جو مسیح موعود کی آمد کے ساتھ وابستہ ہیں۔اور یہی ایک راستہ ہے جو مسلمانوں کی عظمت کو دوبارہ قائم کر سکتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام ایک جگہ فرماتے ہیں کہ : یقینآیادرکھو کہ خدا کے وعدے سچے ہیں۔اس نے اپنے وعدہ کے موافق دنیا میں ایک نذیر بھیجا ہے۔دنیا نے اس کو قبول نہ کیا مگر خدا تعالیٰ اس کو ضرور قبول کرے گا اور بڑے زور آور حملوں سے اس کی سچائی کو ظاہر کرے گا۔" فرماتے ہیں "میں تمہیں سچ سچ کہتا ہوں کہ میں خدا تعالیٰ کے وعدہ کے موافق مسیح موعود ہو کر آیا ہوں چاہو تو قبول کرو، چاہو تو ر ڈ کرو۔مگر تمہارے رو کرنے سے کچھ نہ ہو گا۔خدا تعالیٰ نے جو ارادہ فرمایا ہے وہ ہو کر رہے گا۔" (ملفوظات جلد 1 صفحہ 206) پھر آپ فرماتے ہیں " یہ صاف امر ہے کہ خدا تعالیٰ نے مجھے مامور اور مسیح موعود کے نام سے دنیا میں بھیجا ہے۔جو لوگ میری مخالفت کرنے والے ہیں وہ میری نہیں خدا تعالیٰ کی مخالفت کرتے ہیں۔" (ملفوظات جلد 1 صفحہ 189-190) پس جماعت کے خلاف جو مخالفتیں ہو رہی ہیں یہ اللہ تعالیٰ جو چاہتا ہے اس کے خلاف چلنے والے لوگ ہیں اور اس طرح یہ اللہ تعالیٰ کی مخالفت کر رہے ہیں اور یہ مخالفتیں نہ پہلے کچھ بگاڑ سکیں اور نہ آئندہ انشاء اللہ تعالیٰ کچھ بگاڑ سکیں گی۔اللہ تعالیٰ کی مدد حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ساتھ ہمیشہ رہی اور ہمیشہ ہم نے یہی دیکھا کہ دشمن خائب و خاسر ہوا اور ہو رہا ہے اور آئندہ بھی انشاء اللہ تعالیٰ ہو تا رہے گا۔یہ ایک جگہ مخالفت کرتے ہیں تو اللہ تعالی سو جگہ تبلیغ کے نئے میدان کھول دیتا ہے۔الجزائر میں ہی انہوں نے احمدیوں کو اپنے زعم میں ختم کرنے کی کوشش کی اور اخباروں اور دوسرے میڈیا نے اس کا چرچا کیا، جماعت مخالف خبریں شائع کی گئیں، پھیلائی گئیں بلکہ اخباروں نے بھی بھر پور مخالفت کرنے میں اپنے طور پر بھر پور کر دار ادا کیا لیکن یہی باتیں جو ہیں جماعت کی تبلیغ کا ذریعہ بن گئیں۔اب الجزائر کی جماعت کوئی بہت پر انی جماعت نہیں لیکن اللہ تعالیٰ ان کو اس مخالفت کے ذریعہ سے ہی