خطبات مسرور (جلد 14۔ 2016ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 650 of 830

خطبات مسرور (جلد 14۔ 2016ء) — Page 650

خطبات مسرور جلد 14 650 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 16 دسمبر 2016 الناس کے جذبات کو اس بات سے انگیخت کرتے ہیں کہ احمدی عقیدہ ختم نبوت پر ایمان نہیں رکھتے۔اس پر سوائے إِنَّا لِلهِ پڑھ کر لَعْنَتُ اللهِ عَلَى الْكَاذِبِينَ کہا جائے اس کے علاوہ کچھ نہیں کہا جاسکتا۔جو احمدی کہلاتے ہوئے پھر اس بات پر ایمان نہیں رکھتا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم خاتم النبیین ہیں وہ فاسق، فاجر اور دائرہ اسلام سے خارج ہے اور جماعت احمدیہ مسلمہ کا ایسے شخص سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ہاں یہ بات ضرور ہے کہ احمدی ختم نبوت کی وہ تعریف کرتے ہیں جو خود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمائی تھی اور جس کو قرآن کریم میں بھی اللہ تعالیٰ نے بیان فرمایا کہ اب کوئی نبی نہیں آسکتا جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی اور آپ کی لائی ہوئی شریعت سے باہر ہو۔ایک موقع پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ابو بکر اس امت میں سب سے افضل ہیں سوائے اس کے کہ کوئی نبی مبعوث ہو۔(کنز العمال جلد 11 صفحه 251 كتاب الفضائل ذكر الصحابة وفضلهم حد 3257 مطبوعه دار الكتب العلمية بيروت 2004ء) پس آپ نے نبوت کا راستہ بند نہیں فرمایا لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دائرے سے باہر نکل کر کوئی نبی نہیں آسکتا۔کوئی نئی شریعت نہیں آسکتی۔اور ہم اگر حضرت مرزا غلام احمد قادیانی علیہ الصلوۃ والسلام کو مسیح و مہدی ہونے کی حیثیت سے نبی بھی مانتے ہیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی کامل غلامی میں رکھتے ہوئے مانتے ہیں اور یہی پرانے علماء کا بھی مسلک تھا۔چنانچہ شاہ ولی اللہ دہلوی اپنی کتاب " تفہیمات الہیہ " میں لکھتے ہیں کہ " مجھ پر نبی ختم کئے گئے " یہ قول آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ہے " کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ایسا کوئی شخص نہیں آئے گا جس کو اللہ سبحانہ لوگوں کے لئے شریعت دے کر بھیجے۔" التقسيمات الالہیہ از شاہ ولی اللہ دہلوی جلد 2 صفحہ 85 مکتبہ حیدری لاہور 1967ء) اس کا مطلب صرف یہ ہے کہ کوئی ایسا نبی نہیں آئے گا جو شریعت لے کر آئے۔اس کے بغیر آسکتا ہے۔اسی طرح حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے فرمایا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو خاتم الانبیاء تو کہو لیکن یہ نہ کہو کہ آپ کے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا۔(الدر المنثور جلد 5 صفحه 204 تفسير سورة الاحزاب مطبوعه دار المعرفة بيروت) پس ہم اگر مرزا غلام احمد قادیانی علیہ السلام کو مسیح موعود مانتے ہوئے نبی کا درجہ دیتے ہیں تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی کے طفیل۔پس علماء جو وقتا فوقتا عوام الناس کو اس حساس بات پر ابھارتے رہتے ہیں کہ احمدی یاوہ جو یہ لوگ کہتے ہیں کہ قادیانی مرزا غلام احمد علیہ السلام کو نبی مانتے ہیں تو ان کی یہ باتیں سوائے فتنہ کے کچھ نہیں ہیں۔