خطبات مسرور (جلد 14۔ 2016ء) — Page 609
خطبات مسرور جلد 14 609 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 18 نومبر 2016 کینیڈا کے سابق وزیر اعظم سٹیفن ہار پر (Stephen Harper) نے یہاں اپنے خیال کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے امام جماعت احمدیہ کو متعدد مقامات پر خطاب کرتے ہوئے سنا ہے اور انہوں نے ہمیشہ اسلام کا پر امن پیغام دنیا تک پہنچایا ہے اور پھر خطاب کے بعد اپنا تبصرہ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ آج شام بھی یہی کیا۔یہ ایک عظیم الشان پیغام ہے جو اُن کی جماعت کے تمام ممبران کا عکس بھی ہے۔پھر کہتے ہیں کہ میرے خیال میں امام جماعت کے ریمارکس بہت ہی ضروری اور اہم ہیں اور ہر ایک کو ان کو سننے کی ضرورت ہے کیونکہ آج کے دور میں انتہا پسند عناصر اسلام کو بد نام کرنے پر تلے ہوئے ہیں اور عام لوگ یہی سمجھتے ہیں کہ یہی اصل اسلام ہے۔اور پھر کہتے ہیں خلیفہ المسیح نے یہ کہا کہ اسلام کا مطلب ہی امن ہے۔اسلام کا مطلب اللہ تعالیٰ اور اس کی مخلوق سے محبت ہے۔پھر کہتے ہیں کہ امام جماعت نے تمام مسائل پر اور دنیا کے دیگر مسائل، خاص طور پر مشرق وسطی کے موضوع پر نہایت پر حکمت روشنی ڈالی۔پھر یہ کہتے ہیں یہ بہت ہی مشکل امر تھا لیکن انہوں نے بڑی دانشمندی کے ساتھ اس پر بحث کی۔میں تمام لوگوں کو اس بات کی تلقین کروں گا کہ اگر انہوں نے امام جماعت کا خطاب نہیں سنا تو وہ ضرور اسے سنیں۔اسی طرح ناہید نینشی (Naheed Nenshi) صاحب جو کیلگری کے میئر ہیں، کہتے ہیں کہ بڑا اچھا خطاب تھا۔بڑی جرات کے ساتھ اسلام کی پر امن تعلیم کو پیش کیا اور کہا کہ اسلام میں کسی بھی قسم کی شدت پسندی کی گنجائش نہیں۔مسلمانوں کی نمائندگی میں ایسی بات سننا خوش آئند ہے۔وہاں کے یہ میئر آغا خانی ہیں۔پھر یونیورسٹی آف کیلگری کے ایک پروفیسر اپنی اہلیہ کے ساتھ آئے ہوئے تھے۔کہتے ہیں کہ یہ پیغام امن کا پیغام تھا جو بہت ضروری ہے۔ہم بنیادی طور پر ڈچ ہیں اور ہمارے ہاں کہاوت ہے کہ unknown is unloved یعنی جس چیز کا علم ہی نہیں اس سے محبت کیسے ہو سکتی ہے ؟ یہی حال اسلام کا ہے جب اسلام کی حقیقت کا پتا چلتا ہے تو اچھا لگنے لگتا ہے۔ہمیں آج امام جماعت کو سننے کا موقع ملا ہے۔آج سے اسلام کو ہم بہتر سمجھیں گے اور اسلام سے پہلے سے زیادہ محبت کریں گے۔پھر لیڈر آف دی البرٹا پارٹی اور کمیلگری ایلیبو (Elbow) کی legislative assembly کے ممبر گرین کلارک (Gren Clark) نے کہا کہ بڑا متاثر کرنے والا پیغام تھا۔بروقت اور دنیا کے موجودہ حالات کے مطابق تھا۔کیلگری اور کینیڈا کے لوگوں کو پتا چلا ہے کہ اسلام ایک پر امن مذہب ہے۔یہ بات ہمیں دوسروں تک بھی پہنچانی چاہئے کہ اسلام ایک پر امن مذہب ہے اور حقیقت یہی ہے۔پھر برائن لٹل شیف(Bryan Little Chief) اپنے تاثر کا اظہار کرتے ہیں کہ امام جماعت نے امن کے قیام پر اپنے خطاب کو مر کوز رکھا۔یہ بہت ہی اچھا انداز تھا۔میں اسلام کے بارے میں بہت کم جانتا تھا۔ڈرتا تھا