خطبات مسرور (جلد 14۔ 2016ء) — Page 545
خطبات مسرور جلد 14 545 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 14 اکتوبر 2016 سے بڑے وسیع پیمانے پر جماعت احمدیہ کا تعارف ہو رہا ہے اور جو احمدی اس کے لئے والنٹیئر کرتے ہیں ان کو بھی میں کہتا ہوں کہ مزید محنت اور عاجزی سے اس کام کو بڑھاتے چلے جائیں۔ہمیشہ یادر کھیں کہ اصل اللہ تعالیٰ کا فضل ہے جو ہمیشہ شامل حال ہوتا ہے اور اسی فضل کو ہمیشہ تلاش کرنا چاہئے۔اخبار، ریڈیو اور ٹی وی چینلز کے میڈیا کے کچھ لوگ پہلے دن جمعہ کو آئے ہوئے تھے جو جلسہ کا پہلا دن تھا۔ایک چھوٹی سی پر یس کا نفرنس بھی تھی یا انٹرویو لیا انہوں نے اس کی بھی اچھی کوریج ہوئی ہے اور جماعت کا تعارف ہوا ہے اسلام کی حقیقی تعلیم بتائی گئی۔ان کو میں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا پیغام پہنچایا۔میری تو یہ کوشش ہوتی ہے کہ حالات حاضرہ پر بات ہو یا جماعت احمدیہ پر جس طرح بھی ہو اس کو کسی طرح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئیوں اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی آمد سے جوڑوں تاکہ اسلام کی حقیقت ان لوگوں کو پتا چلے۔بہر حال میڈیا نے جو جلسہ کی کوریج دی ہے اس کا خلاصہ یہ ہے کہ کینیڈا کے سب سے بڑے تین اخبارات The Globe and MailToronto Star اور National Post نے وسیع پیمانے پر جلسہ کی خبر کی اشاعت کی۔ان کے خیال میں 3۔9 ملین سے زائد افراد تک یہ پیغام پہنچا۔تین بڑے اخبارات کے علاوہ پچیس سے زائد دوسرے بڑے اخبارات کے ذریعہ پانچ لاکھ سے زائد لوگوں تک یہ پیغام پہنچا۔اردو کے آٹھ ، پنجابی کے دس ہسپانوی عربی اور بنگالی کے تین تین اخبارات کے ذریعہ تین لاکھ سے زائد افراد تک پیغام پہنچا۔کینیڈا کا سب سے بڑا ریڈیو سٹیشن 680 News جس کے سامعین کی تعداد کہتے ہیں اڑھائی ملین ہے اس کے ذریعہ جلسہ کی خبر پہنچی۔سماجی روابط کے ذریعے جن میں ٹوئٹر، انسٹا گرام، فیس بک اور periscope شامل ہے اس کے ذریعہ ان کا خیال ہے ہیں لاکھ سے زائد لوگوں تک پیغام پہنچا۔پھر سی ٹی وی، گلوبل ٹی وی، سٹی ٹی وی، راجرز ٹی وی اور سی بی سی سمیت سولہ سے زائد مین سٹریم ٹی وی چینلز نے جلسہ کے حوالہ سے خبر نشر کی جس کے ذریعہ سے ان کے خیال میں چھپیں لاکھ افراد تک پیغام پہنچا۔اردو، پنجابی، بنگالی، عربی، گھانین اور دیگر زبانوں میں ٹی وی نشریات کے ذریعہ جلسہ سالانہ کی خبر ایک لاکھ لوگوں تک پہنچی۔بہر حال یہ کہتے ہیں مجموعی طور پر ٹی وی کے ذریعہ سے 6۔6 ملین افراد تک، اخبارات کے ذریعہ سے 2۔8 ملین افراد تک، ریڈیوز کے ذریعہ سے 3۔5 ملین افراد تک، سوشل میڈیا کے ذریعہ سے 2۔8 ملین افراد تک اور مجموعی طور پر ان کے خیال میں یہ جو رپورٹ ہے اس کے مطابق سولہ ملین لوگوں تک پیغام پہنچا۔اگر بہت محتاط اندازہ بھی لگائیں تو کم از کم بھی دس ملین تک تو جلسہ کے حوالے سے جماعت کا تعارف اور پیغام پہنچا ہو گا۔جو خبریں میں نے میڈیا پر دیکھی ہیں یا سنی ہیں اس پر انہوں نے بڑے ایمانداری سے خبر دی ہے۔جماعت کی خبر دی ہے، جلسہ کی خبر دی ہے ، ہماری تعلیم کی خبر دی ہے۔