خطبات مسرور (جلد 14۔ 2016ء) — Page 470
خطبات مسرور جلد 14 470 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 02 ستمبر 2016 نے فرمایا کہ : " جیسے رفق، حلم اور ملائمت سے اپنی اولاد سے معاملہ کرتے ہو ویسے ہی آپس میں بھائیوں سے کرو۔" فرمایا جس کے اخلاق اچھے نہیں ہیں مجھے اس کے ایمان کا خطرہ ہے کیونکہ اس میں تکبر کی ایک جڑ ہے۔" (ملفوظات جلد 6 صفحہ 369) ( ملفوظات جلد 6 صفحہ 371) آپ فرماتے ہیں کہ : " متکبر دوسرے کا حقیقی ہمدرد نہیں ہو سکتا۔اپنی ہمدردی کو صرف مسلمانوں تک ہی محدود نہ رکھو بلکہ ہر ایک کے ساتھ کرو۔" چاہے وہ مسلمان ہے یا غیر مسلم ہر ایک کے ساتھ ہمدردی کرو۔فرمایا: "خد اسب کا رب ہے۔" صرف مسلمانوں کا رب نہیں ہے۔خدا تو ہر ایک کا رب ہے چاہے وہ کوئی ہو۔کسی بھی مذہب سے تعلق رکھنے والا ہو۔پھر فرماتے ہیں کہ "ہاں مسلمانوں کی خصوصیت سے ہمدردی کرو۔" انسانیت کے ناطے ہر ایک سے ہمدردی کرنی چاہئے اور مسلمانوں کی خاص طور پر کرو۔" اور پھر متقی اور صالحین کی اس سے زیادہ خصوصیت سے۔" اور جو لوگ متقی ہوں، صالحین میں شمار ہوتے ہوں ان کے ساتھ تو پھر مزید تعلق بڑھ جاتا ہے اور بڑھنا چاہئے۔پس یہ وہ نصائح ہیں جو ہمیں اپنے اندر روحانی تبدیلی پیدا کرنے والا بنا سکتی ہیں۔ایک دوسرے کے لئے ہمدردی کے جذبات ہمارے اندر ہوں گے، تکبر کو ہم دل سے نکالنے والے ہوں گے ، اپنی اولاد کی طرح ایک دوسرے سے نرمی اور ملائمت سے اور پیار سے بات کرنے والے ہوں گے۔اگر یہ چیزیں ہوں گی تو ان تمام جھگڑوں اور فسادوں سے بچنے والے ہوں گے جو ہمیں بسا اوقات ابتلا میں ڈال جاتے ہیں۔اور جیسا کہ میں نے کہا یہاں جلسے پر بھی ایسے اظہار ہو جاتے ہیں۔اور پھر میں کہوں گا کہ ہمارا یہاں جمع ہونے کا مقصد اپنی روحانی اور عملی حالت کو ترقی دینا ہے اور یہ مقصد ہم اس وقت پورا کر سکتے ہیں کہ ایک کوشش سے اللہ تعالیٰ اور اس کے بندوں کے حقوق ادا کرنے کی طرف توجہ دینے والے ہوں۔پس ان دنوں میں بہت توجہ سے اس بات کا خیال رکھیں۔اللہ تعالیٰ ہر ایک کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔جلسہ کی انتظامیہ کے ساتھ بھی بھر پور تعاون کریں۔حالات کی وجہ سے اگر بعض دفعہ داخلی راستوں پر چیکنگ وغیرہ میں وقت لگ جائے تو وہاں بھی برداشت کریں۔حوصلے اور صبر سے کام لیں اور بیشمار یہ جو کام کرنے والے کارکنان اور کارکنات ہیں، مرد اور عورتیں ہیں، بچے بچیاں ہیں ان سے بھر پور تعاون کریں۔یہ نہ دیکھیں کہ کون کس عمر کا ہے۔یہ دیکھیں کہ جو اس کے ذمہ کام دیا گیا ہے وہ اس کو سر انجام دینے کے لئے آپ کو کوئی باتیں کہہ رہا ہے جس پر آپ نے عمل کرنا ہے۔ان کے لئے دعائیں بھی بہت کریں کہ اللہ تعالیٰ ان کو صحیح رنگ میں کام کی بھی توفیق عطا فرمائے۔اللہ تعالیٰ کرے کہ ہم جلسہ سے حقیقی فیض پانے والے ہوں اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی دعاؤں کے وارث بنیں۔(الفضل انٹر نیشنل مورخہ 23 ستمبر 2016 ء تا 29 ستمبر 2016ء جلد 23 شمارہ 39 صفحہ 05 تا08)