خطبات مسرور (جلد 14۔ 2016ء) — Page 449
خطبات مسرور جلد 14 449 خطبه جمعه فرموده مورخه 19 اگست 2016 گے۔اللہ تعالیٰ کے فضلوں کا دائرہ وسیع سے وسیع تر ہوتا چلا جارہا ہے اور اس لحاظ سے ہمارا اللہ تعالیٰ کی شکر گزاری کا دائرہ بھی وسیع تر ہو تا چلا جانا چاہئے تا کہ لأَزِيدَنَّكُمْ کے وارث ہم بنتے چلے جائیں۔اللہ تعالیٰ ہمارے انعاموں کو مزید وسیع کرتا چلا جائے۔پس جلسہ میں شامل ہونے والا ہر احمدی بلکہ ہر احمدی جو یہاں تو شامل نہیں تھے لیکن دنیا میں دیکھ رہے تھے ، ہر احمدی کو اللہ تعالیٰ کی شکر گزاری کو انتہا تک پہنچانے کی کوشش کرنی چاہئے اور اس کا ایک ہی طریق ہے کہ ہم اللہ تعالیٰ کے حکموں پر عمل کرنے والے بنیں۔اللہ تعالیٰ سب کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔نیز انتظامیہ سے بھی میں کہوں گا۔وقت زیادہ ہو گیا اس لئے انتظامیہ کے بارے میں زیادہ باتیں نہیں کیں۔بعض کمیاں ہوئی ہیں۔بعض جگہ سے مجھے اطلاعات ملی ہیں۔سکیننگ کے شعبہ میں، اور جگہوں پر ، پارکنگ کی جگہوں پر اور اسی طرح سیکیورٹی میں بھی بعض کمیاں نظر آئی ہیں اس لئے اس کی بہتر منصوبہ بندی کی ضرورت ہے جس کے لئے ابھی سے انتظامیہ کو کام شروع کر دینا چاہئے۔اور کیا منصوبہ بندی کرنی ہے اور کس طرح ان کمیوں کو دور کرنا ہے، کیا بہتر سے بہتر انتظامات کرنے ہیں اس کے بارے میں سوچیں اور پھر مجھے اس کی رپورٹ بھی دیں۔اللہ تعالیٰ ان کو بھی توفیق عطا فرمائے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 109 ستمبر 2016 ء تا 15 / ستمبر 2016ء جلد 23 شمارہ 37 صفحہ 05 تا08)