خطبات مسرور (جلد 14۔ 2016ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 418 of 830

خطبات مسرور (جلد 14۔ 2016ء) — Page 418

خطبات مسرور جلد 14 418 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 29 جولائی 2016 فضل سے موصی تھے اور وہاں ربوہ میں ان کی تدفین ہوئی ہے۔اہلیہ کے علاوہ ان کے والدین بھی حیات ہیں اور تین بیٹیاں اور تین بیٹے ہیں۔ان کا ایک بیٹا مدرستہ الحفظ میں قرآن بھی حفظ کر رہا ہے۔اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے۔تیسر اجنازہ مکرم نذیر احمد ایاز صاحب کا ہے جو صدر جماعت نیو یارک امریکہ تھے۔3 جولائی 2016ء کو 69 سال کی عمر میں ان کی وفات ہو گئی۔اِنَّا لِلهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ - 23 مئی 1947ء میں یہ تنزانیہ میں پیدا ہوئے تھے۔1977ء میں نیو یارک پہنچے اور جماعتی کاموں میں حصہ لینے لگے۔پہلے بطور سیکرٹری مال، پھر 35 سال تک نیو یارک جماعت کے صدر کے طور پر خدمت کی توفیق ملی۔نیو یارک کے مختلف نماز سینٹروں میں ہر مہینے ایک دفعہ مبلغ سلسلہ کے ساتھ جایا کرتے تھے۔مالی قربانی اور ہر تحریک میں حصہ لینے کی کوشش کرتے۔افراد جماعت کو با قاعدگی کے ساتھ بذریعہ ای میل اور خطوط قربانیوں کی طرف توجہ دلاتے۔جماعتی خدمات بڑی خوشی سے اور ذمہ داری سے ادا کرتے۔نوجوانوں کو ٹرینگ بھی دیتے۔عموماً بعض دفعہ ہوتا ہے کہ جو افسران ہیں وہ دوسری لائن تیار نہیں کرتے لیکن ان میں خوبی تھی کہ نوجوانوں کو ٹریننگ دے کر یہ ان کو بھی تیار کر رہے تھے تا کہ وہ جماعت کی خدمت میں آگے آنے والے ہوں اور وہاں مسجد میں یا سینٹر میں نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کے لانے کے لئے انہوں نے کھیلوں وغیرہ کا بھی انتظام کیا ہوا تھا یا پھر اور پروگرام ہوں جس سے آجکل کے نوجوانوں کی توجہ رہے تاکہ ضائع ہونے سے بچیں۔تعلیمی کلاس مردو خواتین کی ہر ہفتہ یا اتوار کو بلاناغہ منعقد کرتے تھے جو اب طاہر اکیڈمی کے نام سے وہاں جاری ہے۔ہیومینٹی فرسٹ نیو یارک کے ڈائریکٹر بھی تھے۔اس میں بھی انہوں نے بڑا کام کیا۔اور ہر کام کر لیتے تھے۔باوجو د صدر ہونے کے اگر سینٹر میں صفائی کی ضرورت ہوتی تو خود ہی صفائی کرتے اور کوڑا اٹھا کر باہر پھینکتے۔نمازوں کے پابند تھے۔مرحوم موصی تھے۔وہیں مقبرہ موصیان میں ان کی تدفین ہوئی ہے۔ان کی اہلیہ اور ایک اکلوتی بیٹی ہے اسماء ایاز۔اللہ مرحوم سے مغفرت اور رحم کا سلوک فرمائے۔درجات بلند فرمائے۔حضرت خلیفۃ المسیح الرابع نے بھی ایک دفعہ ان کو کہا تھا کہ آپ امریکہ کی جماعتوں میں ایک مثالی صدر ہیں اور میری دعا ہے کہ ہمیشہ رہیں۔اللہ کرے کہ اور بھی ایسے پیدا ہوتے رہیں۔35 سال تک ان کو جماعت کے صدر اور مخلص صدر کے طور پر خدمت کی توفیق ملی۔امیر صاحب امریکہ اور نائب امیر امریکہ نے بھی لکھا کہ بڑی انکساری سے خدمت کرنے والے تھے اور انتظامی کاموں میں دوسروں سے بڑھ کر شامل ہوتے اور صرف افسر بن کر نہیں رہے بلکہ دوسروں کے ساتھ مل کر ایک کارکن کی طرح بھی کام انجام دیتے۔بہر حال اللہ تعالیٰ ان سب کے درجات بلند فرمائے۔مغفرت کا سلوک فرمائے۔نماز کے بعد جیسا کہ میں نے کہا ان کی نماز جنازہ ادا کروں گا۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 12 / اگست 2016 ء تا 25 / اگست 2016ء جلد 23 شمارہ 33-34 صفحہ 25 تا 28)