خطبات مسرور (جلد 14۔ 2016ء) — Page 383
خطبات مسرور جلد 14 383 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 08 جولائی 2016 کھیلنا جائز ہے۔میں یہ نہیں کہتا کہ جائز نہیں ہے۔" تم بیشک ہنسو اور کھیلو لیکن بازی بازی بار بیش بابا ہم بازی۔" یعنی " کھیل کھیل ہے تو ٹھیک ہے لیکن اگر باپ کی داڑھی سے بھی کھیلا جائے تو یہ جائز نہیں۔یعنی کہ اپنے باپ کی بھی عزت اچھالنے لگو تو پھر یہ جائز نہیں ہے۔"خدا تعالیٰ کا مقام خدا تعالیٰ کو دو۔فٹبال کا مقام فٹبال کو دو۔مشاعرے کا مقام مشاعرے کو دو اور پیشگوئیوں کا مقام پیشگوئیوں کو دو۔بعضوں نے ایسی باتیں کیں جس میں استہزاء کے رنگ میں یا مذاق کے رنگ میں پیشگوئیوں کے حوالے دینے شروع کر دیئے۔" فرمایا اگر تمہیں کھیل اور تمسخر کا شوق ہو تو لاہور جاؤ اور مشاعروں میں جاکر شامل ہو جاؤ۔" وہاں بعض شاعر ایک دوسرے کا تمسخر بھی اڑا لیتے ہیں۔مشاعروں میں شامل ہو جاؤ بیشک اپنا شوق پورا کر لو۔فضول باتیں کرنی ہیں۔کھیلوں میں شامل ہونا ہے تو جاؤ دوسرے شہر میں جاکے شامل ہو جاؤ۔"اگر تم لاہور جا کر ایسا کرو گے " خاص طور پر قادیان کے لوگوں کو آپ نصیحت فرمارہے تھے اور اب ربوہ، قادیان جہاں بھی مرکزی طور پر جماعتی پروگرام کے تحت چاہے کھیلوں کا ہی انتظام ہو رہا ہو ان کے لئے بھی یہ نصیحت ہے کہ وہاں جا کر ایسا کرو گے تو لوگ یہی کہیں گے کہ لاہور والوں نے ایسا کیا۔یہ نہیں کہیں گے کہ احمدیوں نے ایسا کیا۔لیکن یہاں اس کا دسواں حصہ بھی کرو گے تو لوگ کہیں گے احمدیوں نے ایسا کیا ہے۔پس میں تمہیں ہنسی سے نہیں روکتا۔میں یہ کہتا ہوں کہ ہنسی میں اس حد تک نہ بڑھو جس میں جماعت کی بدنامی ہو۔" (الفضل 12 مارچ 1952ء جلد40/6 نمبر 62 صفحہ 4) اب صرف قادیان یار بوہ کی بات نہیں ہے باقی جگہوں پر بھی دنیا میں ہر جگہ صرف جماعتی طور پر بھی کھیلیں ہوتی ہیں۔جماعتی طور پر آرگنائز ہوتی ہیں۔وہاں اگر کوئی ایسی باتیں ہوں گی تو بعض دفعہ جماعت بدنام ہوتی ہے۔اس لئے ہر جگہ ان باتوں کی احتیاط کرنی چاہئے۔پس ہمارے ہر عمل میں اس بات کا اظہار ہونا چاہئے چاہے وہ کھیل کو دہے یا تفریح ہے یا مشاعرے ہیں کہ ہم نے جماعت کے وقار کو مجروح نہیں ہونے دینا۔اس کی عزت کا ہمیشہ خیال رکھنا ہے۔اس کے وقار کا ہمیشہ خیال رکھنا ہے۔پس یہ جو چند باتیں میں نے کہی ہیں یہ نصیحت تھیں۔سبق آموز تھیں۔ان باتوں کا خیال رکھنا چاہئے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 29 جولائی 2016 ء تا 04 / اگست 2016ء جلد 23 شماره 1 3 صفحہ 05 تا08)