خطبات مسرور (جلد 14۔ 2016ء) — Page iv
خطبات مسرور جلد 14 II پیش لفظ سیرت و سوانح کو پیش کیا گیا ہے اور بتایا ہے کہ امن عالم اب اسلام کی تعلیمات کے ساتھ ہی وابستہ ہے۔اور سب سے اہم یہ کہ ایک احمدی کو اس کی ذمہ داریوں کی طرف بھی توجہ دلائی گئی ہے کہ ساری دنیا میں احمدیت اور اسلام کی خوبصورت تعلیم کو عام کرناہمارا کام ہے، اپنے عمل سے، حکمت سے، دانائی اور نیک نمونہ سے۔حضرت امام مہدی و مسیح موعود کے مقام نبوت کی تشریح و توضیح کا بھی بیان ہے کہ جو مقام بھی آپ کو ملا ہے وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم کے ارشادات اور آپ سے عشق و محبت کی بدولت ہی ملا ہے۔اس جلد میں ہم خدا تعالیٰ کی طرف سے چلائی جانے والی ہوا کے زیر اثر ہزاروں لاکھوں افراد کے قبول احمدیت کے واقعات بھی ملاحظہ کر سکیں گے کہ خدا تعالیٰ کس طرح نیک اور سعید روحوں کو احمدیت کی طرف لا رہا ہے۔احمد یہ جماعت کے افراد کی اپنے امام سے عقیدت اور والہانہ محبت کی جھلک بھی پائیں گے کہ کس طرح وہ اپنے امام کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے اپنی جان ومال کو خدا کے حضور پیش کرتے چلے جارہے ہیں۔مخالفین احمدیت کی بھیانک اور مذموم کوششیں جو کسی ملک میں ہوں۔یہ کسی بھی احمدی کے ایمان میں کمزوری کا باعث نہ پہلے کبھی بنی اور نہ آئندہ کبھی بنے گی۔بلکہ ہر مخالفت اور ہر روک جماعت کی ترقی کی رفتار کو پہلے سے زیادہ بڑھانے کا باعث پہلے بھی بنی اور اب بھی بنتی رہے گی۔انشاء اللہ اسلام میں سزا اور معافی کا فلسفہ ، عہدیداران، مربیان اور واقفین زندگی کے فرائض، نئی ٹیکنالوجی، ٹی وی، انٹرنیٹ کی افادیت اور ان کے بہترین استعمال کے فوائد اور برے استعمال کے بھیانک نتائج سے آگاہی۔حضرت اقدس مسیح موعود کی کتب سے فائدہ اٹھانے کی ترغیب و تحریک اور واقفین ٹو کے تمام بچوں کی تربیت اور والدین کا کردار، یہ سب امور ہیں جن پر تفصیل سے رہنمائی کی گئی ہے۔اسی طرح کینیڈا، جرمنی، ڈنمارک اور سویڈن کی سرزمین کی خوش نصیبی کہ خلیفتہ المسیح کے قدم اس کو چومنے کی سعادت نصیب ہوئی اور لاکھوں کروڑوں افراد تک احمدیت یعنی حقیقی اسلام کی پرامن تعلیم کا پیغام پھیلایا گیا اور جو برکات اور خلیفہ وقت کے وجود سے میسر آئیں ان سب کی تفصیل بھی اس جگہ میں ملیں گی۔اللہ تعالیٰ ہمیں اور ہماری نسلوں کو بھی خلافت کے ساتھ وابستہ رہنے کی توفیق بخشے اور ہمارا خاتمہ اس حال میں ہو کہ خلیفہ وقت ہم سے راضی ہو تا خدائے غفور رحیم کی رضا حاصل ہو سکے۔آمین ناشر